60گزکے پلاٹ پرچھ منزلہ عمارت کی تعمیر رامسوامی خطرناک تعمیرات کاانکشاف
شیئر کریں
سندھ ہائی کورٹ نے رامسوامی میں ساٹھ گز کے پلاٹ پر چھ منزلہ عمارت کی خطرناک تعمیرات کے خلاف دائر درخواست پر ایس بی سی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں بینچ کے روبرو کراچی کے علاقے رامسوامی میں ساٹھ گز کے پلاٹ پر چھ منزلہ عمارت کی خطرناک تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست محمد سلیم کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ سرسوتی کمپاونڈ رامسوامی پلاٹ نمبر 5/7 پر غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہے۔ درخواستیں دینے کے باوجود ایس بی سی اے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہیں کررہا۔ ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیر ہونے والی عمارت کو مسمار کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ایس بی سی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیاہے۔ عدالت نے تین ہفتوں میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق جواب طلب کرلیا۔