میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جرائم کی بڑھتی وارداتیں کراچی چینی باشندوں کیلئے ہائی رسک بن گیا

جرائم کی بڑھتی وارداتیں کراچی چینی باشندوں کیلئے ہائی رسک بن گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم کاسیکیورٹی
بڑھانے کاحکم
(رپورٹ: شعیب مختار)شہر قائد میں جرائم کی وارداتوں میں بڑھتے اضافے کے پیش نظر چینی باشندوں کی سیکورٹی ہائی رسک بن گئی، وزیراعظم کی ہدایت پر حساس اداروں کی جانب سے چینی قونصل خانے سمیت چینی شہریوں کی پسندیدہ مختلف مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کی سیکورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ،تمام تر اقدامات کو وزیر اعظم کے دورہ ٔچین کا شاخسانہ قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں وزیراعظم پاکستان کا چین کا دورہ انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے جس میں چینی حکام کی جانب سے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے’’سی پیک‘‘ کو نقصان پہنچنے کے اندیشے کے پیش ِ نظر حساس اداروں کو چینی شہریوں کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے فوری بعد پاک چائنا سپر مارکیٹ،ایمپریس مارکیٹ،آغا سپر مارکیٹ،پیراڈائز سپر مارکیٹ سمیت چینی کھانوں کے مختلف ریسٹورنٹس کی نہ صرف سیکورٹی بڑھادی گئی ہے بلکہ مذکورہ مقامات کے اطراف سادہ لباس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں جوکسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعہ سے بر وقت نمٹنے کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔واضح رہے 23نومبر 2018 کو چینی قونصل خانے پرحملے کا واقعہ بھی پیش آ یا تھا جس میں 3 دہشتگردوں سمیت 4افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ معجزاتی طور پر قونصل خانے کا عملہ اس حملے میں محفوظ رہا تھا۔15دسمبر 2020 میں بلاول چورنگی پر چینی ریسٹورنٹ کے باہر کھڑی گاڑی میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے بم نصب کیا گیا تھا تاہم پولیس کی بر وقت کارروائی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے اس حملے کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔ 22 دسمبر 2020 میں کراچی سپر ہائی وے پر بھی نامعلوم ملزمان کی جانب سے گاڑیوں کے شو روم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آ یا تھا جس میں چینی شہری محفوظ رہا تھا۔9مارچ 2021 کو لیاری میں شاہ عبداللطیف بھٹائی روڈ پر چینی شہری پر فائرنگ کا واقعہ پیش آ یا تھا جو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ملازم تھا اور اس وقت صفائی ستھرائی اور کچرا ٹھکانے لگانے کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے دو پاکستانی شہریوں کے ہمراہ مختلف علاقوں کے گشت پر تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں