میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے 5 نئے وفاق المدارس قائم کردی

حکومت نے 5 نئے وفاق المدارس قائم کردی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے علماء کا 40 سال پرانا مطالبہ پورا کرتے ہوئے ملک میں 5 نئے وفاق المدارس قائم کردیے۔ تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں ہائر ایجو کیشن کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ اتحادمدارس العربیہ پاکستان (دیوبند) ، اتحاد مدارس الاسلامیہ پاکستان (اہل حدیث) ، نظام المدارس پاکستان (بریلوی منہاج القرآن) ، مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمت (اہل تشیع) اور وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان (بریلوی) کوبورڈ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ دینی مدارس کے لیے 16رجسٹرڈ دفاترقائم کرنے کا بھی اعلان بھی کیا گیا ہے جب کہ اسلام آباد میں ہونے والی ایک تقریب میں وزیرتعلیم شفقت محمود نے مدارس کے نئے بورڈ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ، اس موقع پر وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری سمیت ملک بھر سے مختلف فقہوں کے70 سے زائد علماء بھی موجود تھے۔دوسری جانب سیاست میں رہتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کی وفاق المدارس کا صدر بننے کی کوشش کیخلاف علمائے کرام میدان میں آ گئے ، علمائے کرام کی جانب سے سیاسی شخصیت کو وفاق المدارس العربیہ کا صدر بنانے پر اظہار تشویش کیا گیا ، اس ضمن میں وفاق المدارس العربیہ کو جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماؤں اور علمائے کرام کی جانب سے خط لکھا گیا ہے۔علمائے کرام کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سیاست سے پاک وفاق المدارس نے تعلیمی ادارے کی حیثیت کا تحفظ کیا ہے ، وفاق المدارس کو خیال رکھنا چاہیے کہ سیاسی شخصیت کو وفاق المدارس کا عہدے دار بنانے پر انتشار نہ پھیلے ، سیاسی شخصیت کو مولانا سمیع الحق شہید کی مثال دیکھنی چاہیے ، مولانا سمیع الحق شہید نے ہمیشہ سیاسی امور سے خود کو الگ رکھا۔خط میں مزید کہا گیا کہ وفاق المدارس العربیہ سے گزارش ہے ادارے کو سیاست سے دور رکھیں ، وفاق المدارس کے دستور میں ترامیم سے سیاسی شخصیت کو دور رکھا جائے ،وفاق المدارس کو ایک سیاسی مذہبی شخصیت کے زیر تسلط کرنا درست نہیں ،وفاق المدارس کو سیاسی شخصیت کے زیر تسلط کا مطلب شوریٰ پر عدم اعتماد ہوگا۔ بتایا گیا کہ وفاق المدارس العربیہ کو مولانا احمد لدھیانوی ،مولانا شیرانی اور مفتی رویس خان کی جانب سے خط لکھا گیا ، خط بھیجنے والوں میں مولانا حامد الحق، مولانا عبدالقادر، مولانا اجمل قادری شامل ہیں ، مولانا طیب طاہری، طاہراشرفی، تحریک خدام اہلسنت خط بھیجنے والوں میں شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں