میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوج سے کہہ رہے ہیں بیرکوں میں جائے، مولانا فضل الرحمان

فوج سے کہہ رہے ہیں بیرکوں میں جائے، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی ) جنرل ریٹائر ہوتا ہے اس کو کسی نہ کسی ادارے کا سربراہ بنادیا جاتا ہے، مولانا فضل الرحمان، اگر ریاست کے ادارے عوام کے خلاف کردار ادا کریں گے تو ہم چپ چاپ بیٹھے نہیں دیکھ سکتے، ہم انہیں سیاست میں نہیں گھسیٹ رہے ہم کہہ رہے ہیں کہ بیرکوں میں جائیں، تمام ادارے قوم اور ملک کے خادم ہیں، ہم انہیں سیاست میں نہیں گھسیٹ رہے ہم کہہ رہے ہیں کہ فوج بیرکوں میں جائے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب حکمرانوں کامہرہ ہے، جسے اپوزیشن کے خلاف استعمال کیاجارہا ہے،لیکن عوام کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم اس حکومتی نظام کو ختم کردیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پیسے لینے کی وڈیو ان کے اپنے لوگوں نے لیک کی ہے،حکومت اپنا گند اپنے منہ پر ملے دوسروں پر نا ڈالے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے سرکاری ملازمین پر تشدد کیا وہ ریاستی تشدد ہے،نااہل اور نالائق حکومت ہے، ملازمین سے بات کرنی چاہیے تھی،پی ٹی آئی کی یہ سرکار بدکردار ،بداخلاق اور ظالم بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو جنرل ریٹائر ہوتا ہے اس کو کسی نہ کسی ادارے کا سربراہ بنادیا جاتا ہے،ہم اس حکومت کی کارکردگی کا پردہ فاش کریں گے۔میں اپنی آواز عوام تک پہنچانا چاہتا ہوں کہ اس نظام کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نیب کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، یہ نیب کرپٹ حکمرانوں کا مہرہ ہے،تحریک میں ضروری نہیں کہ ہم نتائج پر پہنچیں۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کے حوالے سے نیب کو اپوزیشن کے خلاف انتقامی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، مخالفین کو کرپٹ کہنے والے خود کرپٹ ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے انہیں کرپٹ قرار دیا ہے، ان کی اپنی پارٹی کے اندر سے بھی احتساب کے حوالے سے آوازیں بلند ہو رہی ہیں، ہمارادامن صاف ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت کی ناکام کارکردگی کے نتیجے نے پورے ملک کے عوام حتیٰ کہ سرکاری ملازمین کو اس حد تک مجبور کر دیا کہ وہ اسلام آباد جائیں تاکہ ان کی چیخ و پکار سنی جا سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں