میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ مقصود علی قریشی عرف کالاکے آگے بلڈرز گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

سندھ بلڈنگ مقصود علی قریشی عرف کالاکے آگے بلڈرز گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایک طرف سپریم کورٹ کے احکامات سے کھلی بغاوت و حکم عدولی کا سفر دھڑلے سے جاری۔ دوسری طرف محکمہ نیب و اینٹی کرپشن کی تحقیقات بھی جاری، مگر تاحال تحقیقاتی نتائج بے نتیجہ بے اثر بے معنی بے مقصد و لا حاصل تیزی طرف افسران کی ایک زونز سے دوسری زونز میں بھاری نذرانوں کے عوض آنیاں و جانیاں کا بے ہنگم سلسلہ اپنے مکمل جوبن پر پہنچ گیا۔ ادھر نارتھ ناظم آباد انتہائی پرکشش و زرخیز زون اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقصود علی قریشی عرف کالا کی فل ایکشن کے ساتھ واپسی نے تہلکہ مچادیا، سابقہ تجربہ و مہارت نے بلڈرز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ ساتھ بلڈنگ انسپکٹرانیس کی ماہرانہ کاوشیں کرپشن کے بے تاج بادشاہ گر و کھلاڑیوں نے اپنا سابقہ دھندا شروع کرتے ہوئے نارتھ ناظم آباد کو لیز پر لے لیا۔ ادھر ملنے والی اطلاعات کے مطابق نارتھ ناظم آباد زون میں غیر قانونی تعمیرات کے بادشاہ گروں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی ’’شمس الدین سومرو‘‘ کو زمینی حقائق کے برخلاف رپورٹس پیش کرتے ہوئے سب اچھے کی رپورٹ دے کر مطمئن کردیا، جبکہ زمینی حقائق اسکے برعکس نارتھ ناظم آباد زون میں غیرقانونی تعمیرات و تعمیراتی مافیا بے لگام مذکورہ کرپٹ و راشی مافیا کی زیر نگرانی و سرپرستی غیرقانونی تعمیرات کا دھندا دھڑلے سے جاری ہے۔ نارتھ نظم آبادکے بلاک۔C کے پلاٹ نمبر اے 464 بلاک سی ، پلاٹ نمبر اے 35 بلاک سی پلاٹ نمبر بی ، 78 بلاک سی، پلاٹ نمبر اے ، 83 بلاک سی plot no A-464 بلاک پلاٹ نمبر 315 بلاک سی C plot no A-35 block C plot no A-62 block C. plot no B-78 block پلاٹ نمبر 504 بلاک سی پلاٹ نمبر 111 بلاک سی پر فلیٹ نما ٹائپ پورشن، کمرشل، تجارتی بنیادوں پر یونٹس اور اضافی فلورمنزل کی تعمیرات کا غیرقانونی دھندا جاری ہے۔ مذکورہ افسران جن میں قابل ذکر مقصود علی قریشی جوکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر براجمان ہیں نے اپنے ریاستی عہدے فرائض منصبی اختیارات جو خلاف ضابطہ مال بناؤ پالیسی میں تبدیل کردیا ہے۔ مقصود قریشیکو ریکوری اورکمیشن ایجنٹ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ مذکورہ نام انکی شناخت بن چکا ہے۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں