میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرپشن کے انکشافات 'سندھ تعلیمی بورڈ کے تمام ملازمین کا ریکارڈ طلب

کرپشن کے انکشافات 'سندھ تعلیمی بورڈ کے تمام ملازمین کا ریکارڈ طلب

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

حکومت سندھ نے کراچی انٹر بورڈ میں کرپشن کے انکشافات کے بعد دیگر بورڈز میں بھی تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہان سے ملا زمین کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریکارڈ انٹر بورڈ کراچی میں جاری انکوائری کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں سیکرٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹی نے سندھ بھر کے تمام بورڈز کے سربراہان کوخط لکھ دیا۔خط میں تمام ملازمین کی بھرتیوں کیلئے جاری اشتہار اور بھرتیوں کا طریقہ کارمانگا گیا ہے ۔تمام ملازمین کی تعلیمی اسناد، پی آر سی اور ڈومیسائل بھی دینے کی ہدایت کی گئی ۔خط کے متن میں تعلیمی بورڈز کے ملازمین کے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کا بھی حکم دیا گیا ۔خط میں تعلیمی بورڈ کے سربراہان سے 7دن میں ملازمین کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔واضح رہے کہ انٹر بورڈ کی تحقیقات میں ملازمین کے کروڑوں روپے کیاثاثے سامنے آئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں