میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے استعفے کی تردید کردی

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے استعفے کی تردید کردی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اپنے استعفے کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ خرابی صحت کی وجہ سے ذمہ داریاں نہیں سنبھال رہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا، فی الحال خرابی صحت کی وجہ سے ذمہ داریاں نہیں سنبھال رہا،شبر زیدی نے کہاہے کہ وہ بیمار ہیں اور ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے ۔واضح رہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی 31 جنوری کو دوسری مرتبہ رخصت پر گئے ہیں جس کی وجہ انہوں نے خراب صحت بتائی ہے اور ڈاکٹرز نے شبر زیدی کو ذہنی تنا ئوسے بچنے کیلئے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ شبر زیدی کے عہدہ چھوڑنے کی خبریں بھی زیر گردش ہیں اور یہ اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم شبر زیدی کی جگہ اب کسی اور کو ایف بی آر کا چیئرمین لگائیں گے ۔گزشتہ دنوں تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب نے انکشاف کیا کہ شبر زیدی کو مافیاز کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔شبر زیدی کے رخصت پر جانے کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے بھی جانے کی خبریں زیر گردش تھیں جن کی گزشتہ روزوزیراعظم نے تردید کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں