میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق وزیر جام مہتاب کو پروٹوکول دینے پر 2 ڈی ایس پی ، 4 ایس ایچ او معطل

سابق وزیر جام مہتاب کو پروٹوکول دینے پر 2 ڈی ایس پی ، 4 ایس ایچ او معطل

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

گھوٹکی میں سابق صوبائی وزیر جام مہتاب ڈہر کو قواعد کے منافی اور غیر ضروری پروٹوکول دینے پر دو ڈی ایس پیز اور4 ایس ایچ اوز کو معطل کردیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق 5 فروری کو جام مہتاب ڈہر کو پولیس کی جانب سے 10 سے زائد موبائل کا پروٹوکول دینے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔پو لیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 فروری کوسابق وزیرجام مہتاب ڈہر کو قواعد کے منافی پروٹوکول دیاگیا، جبکہ متعلقہ افسران سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر کارروائی کی گئی۔گھوٹکی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو عبدالحق بھٹو اور ڈی ایس پی اوباڑو اظہار لاہوری کو معطل کیا گیا ہے ، جبکہ ریتی، کنبھڑا، وسطی جیون شاہ تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔ایس ایس پی نے 2 ڈی ایس پیز کو ڈی آئی جی آفس سکھر میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں