میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جامعہ حفصہ کیلئے زمین کا وعدہ ، مولانا عبدالعزیز لال مسجد چھوڑنے پر تیار

جامعہ حفصہ کیلئے زمین کا وعدہ ، مولانا عبدالعزیز لال مسجد چھوڑنے پر تیار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جامعہ حفصہ کی تعمیر کے لیے 20 کینال زمین الاٹ کرنے کے وعدے پر مولانا عبدالعزیز لال مسجد چھوڑنے پر رضامند ہوگئے ۔مولانا عبدالعزیز انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد متوقع طور پر منگل کو لال مسجد چھوڑ دیں گے جبکہ اسلام آباد کے سیکٹرایچ میں الیون میں جامعہ حفصہ میں داخل ہونے والی طالبات بھی واپس جانا شروع ہوگئی ہیں۔انتظامیہ اور مولانا عبدالعزیر کے درمیان مذاکرات کے بعد پولیس کی جانب سے گھیراؤ بھی ختم کرلیا گیا۔مولانا عبدالعزیز نے مذاکرات کے دوران دعویٰ کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ’تحریک‘ وفاقی دارالحکومت میں مساجد کو گرائے جانے پر شروع کی گئی تھی اور زور دیتے ہوئے کہا ہے اسی طرح کے واقعات دوبارہ شروع کیے گئے ہیں۔اسلام آباد کی انتظامیہ نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے خدشات کو متعلقہ حکام تک پہپنچایا جائے گا اور ان کے مطالبات کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پورے کیے جائیں گے ۔قبل ازیں کیپٹل ایڈمنسٹریشن کے ایک عہدیدار نے بتایا تھا کہ مولانا عبدالعزیز کے مطالبے کو پورا نہیں کیاجاسکتا کیونکہ وہ دوبارہ مسجد کا خطیب بننا چاہتے ہیں اور جامعہ حفصہ کی تعمیر کے لیے زمین کے ساتھ 25 کروڑ روپے اور بچوں کی لائبریری کے پرانے پلاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد کی انتظامیہ اور لال مسجد کے معزول خطیب مولاناا عبدالعزیز کے درمیان ہونے والے بیک ڈور مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے معاملے کو سنجیدہ قرار دیا تھا۔تنازع کے خاتمے کے لیے کالعدم اہل سنت والجماعت کی جانب سے اپنا کردار ادا کرنے اور سرکاری مسجد کے باہر ملاقات کے لیے رضاکارانہ طور پر خود کو پیش کیا گیا تھا جبکہ سیکیورٹی حکام نے اسلام آباد کی انتظامیہ سے صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے ملاقات کی۔تاہم مولانا عبدالعزیز کے حامیوں اور انتظامیہ کی جانب سے اپنے اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کے باعث اس موقع پر دونوں ہی فریقین پیچھے ہٹ گئے ۔یاد رہے کہ مولانا عبدالعزیز 2 ہفتے قبل سرکاری مسجد میں واپس آئے تھے اور مسجد کے خطیب ہونے کا اعلان دہرایا تھا، صورت حال اس وقت کشیدہ ہوگئی تھی جب سیکڑوں طالبات نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 11 میں قائم جامع حفصہ میں داخل ہو کر اس کی سیل توڑ دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں