میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

حکومتی اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور تحریک انصاف کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں میں مناسب نمائندگی نہ ملنے پر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے اراکین اسمبلی کو اسلام آباد جانے سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ کوئی بھی رکن قائمہ کمیٹی کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کریگا۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا جس میں اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے اور پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے یا علیحدگی کا فیصلہ کیا جائیگا۔ تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کو شماریات کی قائمہ کمیٹی کی پیش کش کی تھی تاہم رابطہ کمیٹی نے اسے لینے سے انکار کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے توانائی، داخلہ یا انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی لینے پر اصرار کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے حکومت اور وزیراعظم کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں