میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر مملکت اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات میں تعاون بہتر بنانے پر اتفاق

صدر مملکت اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات میں تعاون بہتر بنانے پر اتفاق

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان اتوار کوطویل ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وفاق اور صوبہ سندھ کے درمیان ورکنگ ریلیشن اور تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے سندھ میں جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ ملاقات میں سندھ میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی حکومت کے کراچی میں جاری منصوبوں کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔

کراچی میں جاری ماس ٹرانزٹ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں طے پایا کہ منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے صدر مملکت سے وزیراعلیٰ سندھ کی جلد دوبارہ ملاقات ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں