میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
باجوڑ ایجنسی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ بچہ جاں بحق 4 زخمی

باجوڑ ایجنسی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ بچہ جاں بحق 4 زخمی

منتظم
هفته, ۱۱ فروری ۲۰۱۷

شیئر کریں

علاقہ ارنگ سے حاجی ناصر خان بچوں کو اسکول لیکر جارہے تھے کہ دھماکہ ہوگیا‘ 13 گرفتار
کوئٹہ میں پراسیکوٹر جنرل کے گھر کے باہر نصب 20 کلو وزنی بم برآمد‘ ناکارہ بنادیا گیا
کوئٹہ (بیورو رپورٹ/ایجنسیاں) باجوڑایجنسی کے علاقہ ارنگ میں گاڑی پر ریموٹ کنڑول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ تین بچوں سمیت چارافرادزخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے صبح باجوڑایجنسی کے تحصیل اتمانخیل علاقہ ارنگ میں عبدالرئوف ولد حاجی ناصر خان اپنی گاڑی میں بچوں کو اسکول لے جارہے تھے کہ راستے میںاُن کی گاڑی ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا شکار ہوگئی ۔ دھماکے میں ایک بچہ سدیس جاں بحق ہوگیا،جبکہ گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔ زخمیوں میں عبدالرئوف ، عادل ، ابراہیم اور رحم دین شامل ہیں۔زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کیاگیا۔واقعے کی اطلاع ملتی ہی پولیٹیکل تحصیلدار اتمانخیل بخت جہاں لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کی نگرانی کی۔ پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کرکے 13افرادکو علاقائی ذمہ داری کے تحت گرفتار کرلیا ۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے پراسیکوٹر جنرل کے گھر کے باہر نصب 20کلو وزنی ریمورٹ کنٹرول بم برآمد کر کے ناکارہ بنا کر علاقے سے 2مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ایک شخص کے گھر سے 3کلا شنکوف سمیت 8 رائفلیں کیمرے مختلف پاسپورٹ مہرے ویڈیوکیمرے کمپیوٹر سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا، ریجنل پولیس آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل کوئٹہ عبدالزاق چیمہ نے بم ناکارہ بنانیوالی ٹیم کے سر براہ کمانڈر عبدالزاق اور پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل جاوید احمد کیلئے 5 ہزار روپے اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کی دو پہر کوئٹہ کے نواحی علاقے سبزل روڈ پر واقعہ بلال ٹائون میں بچے کھیل رہے تھے کہ انہیں ایک گلی میں ایک گھر کے باہر مشکوک چیز پڑی ہوئی تھی جس کی اطلاع بچوں نے پولیس کنٹرول کو دی جس پر تھانہ سریاب کے ایس ایچ او مقصود احمد نے موقع پر پہنچ کر چیک کیا تو مذکورہ مشکوک چیز میں بم نصب تھا جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم کو طلب کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں