میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کریں،عمران خان کی ہدایت،سہیل آفریدی کا پیغام

سندھ میں اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کریں،عمران خان کی ہدایت،سہیل آفریدی کا پیغام

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

پاکستان کی عدلیہ کی آزادی کے لیے کوششیں جاری ہیں،سندھ اس وقت زرداری کے قبضے میں ہے لیکن سندھ عمران خان کا تھا اور خان کا ہی رہیگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا
پیپلزپارٹی خود کو آئین اور18ویں ترمیم کی علمبردار کہتی ہے لیکن افسوس! پی پی نے 26 اور 27ویں ترامیم کے ذریعے آئین کا بنیادی ڈھانچہ بدل دیا،باغ جناح کے گیٹ کو تالے لگادیے ،جلسہ سے خطاب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدلیہ کی آزادی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ سندھ میں عمران خان نے جیل سے پیغام بھیجا ہے کہ یہاں اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کرنی ہے اور عمران خان جب کال دیں گی اسٹریٹ موومنٹ کی آپکو ہمارا ساتھ دینا ہے۔ سندھ پر ابھی زرداری کا قبضہ ہے۔ کراچی کے باغ جناح کے گیٹ کو تالے لگادیے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کو سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے زیرِ اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں جی ایم سید ایڈی فیس پہنچنے پر سید زین شاہ اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنماؤں نے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا، اس موقع پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور اجرک پہنائی گئی۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے چھبیس ویں آئینی ترمیم کے زریعے پاکستان کے آئین کا ڈھانچہ ہی ہلا دیا ہے۔ سندھ کی عوام اب پیپلز پارٹی کو مزید دیکھنا نہیں چاہتی اور سندھ کی عوام ان سے آزادی چاہتی ہے۔ رہنما تحریک انصاف بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چٹان کی طرح جیل میں۔ بیٹھا ہے اور یہاں کے مظلوم لوگوں کے لیے جیل میں ہے۔ سندھ جے وسائل سندھ کے لوگوں کو نہیں ملتے گیس، پانی سندھ کے لوگوں کا ہے۔ تحریک تحفظ پاکستان کے پلیٹ فارم سے آپکے ساتھ کھڑے ہیں۔ عمران خان بزدل ہوتا تو ڈیل کرکے کب سے جیل سے باہر آچکا ہوتا۔ وہ اصولوں کی جنگ لڑ رہا ہے ۔پنجابی بلوچ سندھی یا پھر پختون ہوں سب عمران خان کے ساتھ ہیں۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید زین شاہ نے کہا کہ زرداری کے حکم پر ہمیں سندھ میں احتجاج کرنے نہیںدیا جا رہا اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندیوں کے ساتھ ساتھ ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ موجودہ پیپلز پارٹی وہ بدروح ہے جو اپنے بچے کھاتی ہے۔ اور وہ پورا سندھ کھا چکی ہے لیکن اس کا پیٹ نہیں بھرا۔ ہمارے نوجوان اپنے میرٹ اور انصاف سے محروم ہو رہے ہیں۔ ماضی میں ایک مراعات یافتہ قوم کا غلبہ محسوس ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جعلی حکومت ہے۔ جعلی حکومت کے 2022 سے آج تک جو آئین میں ترامیم کی گئی ہیں اس نے آئیں جو حلیہ بگاڑ دیا ہے اور عدالتیں کمزور ہو گئی ہیں اور انصاف کے دروازے بند ہو چکے ہیں ہم اسے نہین مانتے۔ ہم پاکستان کے آئین کا تحفظ چاہتے ہیں۔ ہمارے ہزاروں بچے شہید ہوئے پھر بھی ہم سندھ کی خودمختاری کے لیے لڑ رہے ہیں۔ شارٹ ٹرم اقدامات سے کچھ لوگوں کی حکمرانی چلتی ہے۔ عدلیہ کو ختم کرنے والے کالے قانون سے ہمارے وسائل ہر قبضہ کیا جارہا ہے۔ معیشت کا پہیہ نہیں چل رہا، ملک سے سرمایہ کار جارہے ہیں۔ قدرت کی طرف سے جب گھٹن ہوتی ہے تو تب بارش آتی ہے اور جب ظلم اور نا انصافی کے نظام سے ملک پر قبضہ کیا جاتا ہے پھر عوامی انقلاب آتا ہے۔ ملک معاشی، سیاسی اور آئینی بحران سے دوچار ہو چکا ہ سیاسی لیڈروں پر جعلی کیسز بنا کر ان کو قید و بند میں رکھا گیا ہے جو کہ انتہائی ظلم ہے۔ سید زین شاہ نے کہا کہ غداری کا سرٹیفکیٹ عمران خان سمیت سب پر لگایا جاتا ہے ہم اس یزیدی حکومت کے خلاف آگے بڑھیں گے اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پروگراموں کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حکومت ختم کرکے نئے شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کو شٹر ڈاون ہڑتال ہوگی اور ملک میں تبدیلی کا دن ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں