میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کے باغی رہنماؤں کا مخالف جماعتوں سے گٹھ جوڑ

پیپلزپارٹی کے باغی رہنماؤں کا مخالف جماعتوں سے گٹھ جوڑ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ /شاہنواز خاصخیلی) سندھ میں پیپلز پارٹی کے باغی رہنماؤں نے تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس سے گٹھ جوڑ کرلیا ، حیدرآباد ، مٹیاری ، سانگھڑ ، کوٹری اور گھوٹکی سمیت دیگر اضلاع میں پیپلزپارٹی کو شکست دینے کے لیے رابطے شروع کردیے تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں پیپلز پارٹی کو ٹکٹ کی تقسیم کے معاملے پر اندرونی بغاوت کا سامنا ہے ، ناراض رہنماؤں نے پیپلز پارٹی مخالف امیدواروں کی خفیہ حمایت شروع کردی ہے ، ذرائع کے مطابق مٹیاری میں پیپلزپارٹی ضلع صدر علی حسین جاموٹ اور سینیٹر محمد علی شاہ جاموٹ ، مخدوم خاندان کے خلاف میدان میں آگئے ہیں ، جس کے بعد ن لیگ کے امیدوار بشیر میمن ودیگر کی پوزیشن مضبوط ہونی جا رہی ہے ، سانگھڑ میں معشوق چانڈیو اور رانا عبدالستار راجپوت کو ٹکٹ کی عدم دستیابی پر حمایتی برہم ہیں ، خیرپور میں سابق صوبائی وزیر منظور وسان اور نواب وسان کو ٹکٹ نہ ملنے پر کارکنان سراپا احتجاج ہیں ، پی ایس60 قاسم آباد میں پیپلزپارٹی کے امیدوار جام خان شورو کو بھی پارٹی کی اہم لابی کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا ہے ، کوٹری کے صوبائی حلقے پر ڈاکٹر سکندر شورو کو ٹکٹ دینے پر ملک اسد سکندر کے حمایتی بھی مخالف لابنگ میں مصروف ہے ، گھوٹکی میں سینٹیر جام مہتاب ڈھر بھی پارٹی سے نالاں ہیں، دوسری جانب تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں خفیہ ایڈجسٹمنٹ کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں این اے214 تھرپارکر سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی ٹکٹ پر رزاق راہمون پیپلزپارٹی امیدوار پیر امیر علی شاہ جیلانی کے سامنے انتخاب لڑیں گے ، مذکورہ حلقے پر تحریک انصاف کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی 2018 میں انتخاب لڑ چکے ہیں ، ذرائع کے مطابق تھرپارکر اور عمرکوٹ میں تحریک انصاف کے ووٹرز اور شاہ محمود قریشی کے مرید گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدواروں کی حمایت کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں