میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے، غیرقانونی کمرشل پورشن کی تعمیرات

ایس بی سی اے، غیرقانونی کمرشل پورشن کی تعمیرات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ضلع ملیر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدعنوان افسران کی ملی بھگت سے رہائشی پلاٹوں کو خلاف ضابطہ کمرشل عمارتوں میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے تحت کراچی کے دیگر اضلاع کی طرح ملیر میں بھی ناجائز تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، ایس بی سی اے ڈائریکٹر کاشف سومرو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان حیدر کی نگرانی میں عدالتی احکامات کے برخلاف بغیر نقشے و منظوری کمرشل پورشن یونٹس کی تعمیرات جاری ہے ، ذرائع کے مطابق شاہ فیصل کالونی کے پلاٹ نمبر MC 748.749 گرین ٹاؤن میں پلاٹ نمبر12 سلمان فارسی کے پلاٹ نمبرCA9 بلاک 450 کہکشاں میں خلاف ضابطہ کمرشل پورشن یونٹس کی تکمیل آخری مراحل میں ہے ،جسے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اپنی سرپرستی میں مکمل کروا رہے ہیں ، جو اس ذمہ داری کے عوض ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے ذریعے لاکھوں روپے وصول کرچکے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں