سونا، پیٹرول پمپ ،زرعی زمینیں، شرجیل میمن کے اثاثوں سامنے آگئے
شیئر کریں
سندھ کے سابق وزیر شرجیل میمن کیاثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔شرجیل میمن نے اپنے اثاثوں میں 100 تولا سونے کی قیمت تین لاکھ روپے ظاہر کی ہے، اس کے علاوہ ان کے اثاثوں میں کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر اور متحدہ عرب امارات میں کاروبار اور جائیدادیں شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما زرعی زمینوں، پیٹرول پمپ، پولٹری فارم اور لاکھوں روپے مالیت کے ہتھیار کے بھی مالک ہیں۔شرجیل میمن نے سال 22-2023 میں 7کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد کی خطیر رقم بطور انکم ٹیکس جمع کروائی۔دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اثاثوں میں رواں سال 10 کروڑ سے زائد کی کمی ہوئی۔مراد علی شاہ کے اثاثوں میں 51 ایکڑ زمین کراچی میں گھر اور پلاٹ شامل ہیں جب کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ کی اہلیہ کے پاس بھی تحفے میں ملنے والا 100 تولہ سونا موجود ہے۔ سابق وزیراعلیٰ کے اثاثوں کی کل مالیت 24 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد ہے، ان کے کراچی میں موجود پلاٹ کی قیمت 16 کروڑ 66 لاکھ روپے ہے جب کہ مراد علی شاہ کے پاس ایک کروڑ 42 لاکھ روپے کی 2 گاڑیاں بھی ہیں، ان کے مختلف اکاؤنٹس میں 21 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہے۔مراد علی شاہ نے سال 22-2023 میں ایک کروڑ 22 لاکھ روپے سے زیادہ کا انکم ٹیکس ادا کیا۔