میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدالت کا مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا سے مواد ہٹانے کا حکم

عدالت کا مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا سے مواد ہٹانے کا حکم

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے مشہور اداکارہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دے دیا۔ مشہور اداکارہ مہوش حیات نے یوٹیوبر اور سابق فوجی افسر عادل راجا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ مہوش حیات کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران ان کے وکیل بیرسٹر خواجہ نوید احمد نے کہا کہ عادل راجا نامی شخص جھوٹے الزامات لگا رہا ہے۔ وکیل نے کہا کہ اداکارہ مہوش حیات پر سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات لگائے گئے، جس پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اور سائبر کرائم سے رجوع کیا مگر کارروائی نہیں ہوئی۔ عدالت نے اداکارہ کی درخواست پر وفاقی حکومت، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کر دیے۔ عدالت نے فریقین کو دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ مہوش حیات کے وکیل بیرسٹر خواجہ نوید احمد نے کہا کہ عادل راجا نامی شخص خود کو سابق فوجی افسر کہتا ہے اور بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے، جس نے چار اداکاراؤں کے خلاف پروپیگینڈا کیا ہے۔ مہوش حیات نے کہا کہ کبریٰ خان کے خلاف الزامات واپس لے لیے ہیں اور اس نے میرا نام ‘ایم ایچ’ لکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں