میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مونس الٰہی پیسا اکٹھا کرکے جہازسے بیرون ملک لے گئے ہیں، رانا ثناء

مونس الٰہی پیسا اکٹھا کرکے جہازسے بیرون ملک لے گئے ہیں، رانا ثناء

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے 22دن کے ریلیف میں سو ارب روزانہ کی رفتار سے کرپشن کی، مونس الٰہی پیسہ لیکر باہر چلے گئے جو واپس نہیں آئیں گے ،عمران خان نے پراپرٹی ٹائیکون کا بیس ہزار ایکٹر کا رقہ برائون کروایا ، اس سے پہلے بھی پانچ ارب کی پراپرٹی ٹرسٹ کے نام پر اپنے اور اہلیہ کے نام لگوائی،کچھ پراپرٹی فرح گوگی کے نام پر بھی ہے ، ان کے چھ سات بندے بیرون ممالک ہیں ،اس کے باوجود وہ 177بندے اکٹھے کر کے 186کا ڈرامہ کریں گے تو یہ انکا ایک اور فراڈ ہو گا تاکہ یہ اپنی کرپشن کو مزید دن چلا سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ا س موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطاء اللہ تارڑ بھی انکے ہمراہ تھے ۔ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ انہوں نے 20سے 22دن کے ریلیف میں سو ارب روپے روزانہ کی رفتار سے کرپشن کی اور لوٹ مار کا بازار حکومت سے لیکر اسمبلی تک گرم ہے ، پانچ کروڑ روپے میں یونیورسٹی بک رہی ، یہ رقم آپ دیں بھلے آپ کے پاس پانچ مرلے جگہ ہو یہاں اسمبلی سے یونیورسٹی کا بل پاس ہو کر ایکٹ بن جائے گا ، یہاں پر جو فرنٹ مین عنایت لک نامی بندہ بیٹھا ہے وہ کروڑوں روپے کما رہا اور آگے بھی پہنچا رہا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت 22دن میں آٹے کی قلت تو دور نہیں کر سکی کہ عام آدمی کو پیٹ بھرنے کے لئے آٹا ملے لیکن ماسٹر پلان پاس کر دیا اور اس میں اربوں روپے اکٹھے کیے اور اس کرپشن میں عمران خان ذاتی طور پر بھی شامل ہے ، انہوں نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بلا کر ایک پراپرٹی ٹائیکون ،ایک بڑے پراپرٹی گروپ کا تقریبا 20ہزار ایکٹر رقبہ کالا شاہ کوکو والی سائیڈ پر برائون کروایا ہے ، اس سے پہلے بھی اسے 50ارب روپے کا فائدہ دیا اور جو القادر ٹرسٹ ہے اس کے نام پر پانچ ارب کی پراپرٹی اپنے اور اپنی اہلیہ محترمہ کے نام لگوائی ، اس میں سے کچھ پراپرٹی بنی گالہ فرح گوگی کے نام بھی ہے۔ 20سے22دنوں میں کرپشن اتنی رفتار سے ہوئی ہے کہ کوئی اس میں پیچھے نہیں ، یہاں پنجاب میں لوٹ مچی ہے ۔پنجاب کی عوام پر ایک ایک دن بھاری گزر رہا ہے ،ہماری عدالت عالیہ استدعا ہے کہ مینارٹی گورنمنٹ کو مزید مہلت نہ دیں اور لوٹ مار روکنے کے لئے جلد فیصلہ کریں ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ دائو لگانا چاہتے تھے حالانہ ان کے پاس 186کا نمبر نہیں ہے ، ان کے چھ سات بندے بیرون ممالک ہیں ہمیں معلوم ہے وہ کب کب کہاں گئے ۔ اس کے باوجود وہ 177بندے اکٹھے کر کے 186کا ڈرامہ کریں گے تو یہ انکا ایک اور فراڈ ہو گا تاکہ یہ اپنی کرپشن کو مزید دن چلا سکیں ۔انہوں نے کہا کہی کہ مونس الٰہی پیسے اکٹھے کر کے سپیشل جہاز میں باہر لے گئے اور شاید واپس نہ آئیں اور باقیوں کا ارادہ بھی یہی ہے کہ جو اکٹھا ہوتا ہے وہ لے جائیں ۔ لیکن میں بے شرم اور فتنے انسان سے پوچھتا ہوں کہ جو تم پانچ سال سے راگ الاپ رہے ہو کہ چور چور ،ڈاکو ڈاکو ، کرپشن کرپشن ، اس وقت جو تمہاری نگرانی میں پنجاب حکومت کررہی ہے ، خیبرپختونخواہ میں بھی حال برا ہے تم کیا قوم کو جواب دہ نہیں ہو، کیا تم سمجھتے ہو کہ قوم کچھ جانتی نہیں اور اسے معلوم نہیں ہے کہ کس طرح سے کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر ہم نے کسی کو خریدار ہے تو آج ان کے 177ممبر کیسے ہیں ، یہ جھوٹ لوگ ہیں ، ان کا کام ہے کہ پراپیگنڈہ کر کے ایک بیانیہ بنائو ۔ انہوںنے کہا کہ پوری قوم ، وزیر اعظم ، اتحادی حکومت اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ پچھلے سات آٹھ ماہ میں وہ اکانومی جس کا بھٹہ عمران نیازی اور اسکی ٹیم نے بٹھایا تھا وہ آج پہلی مرتبہ امید سامنے آئی ہے کہ ہم انشاء اللہ معاشی بحران سے باہر نکل آئیں گے ۔انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ عدالتی فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہونا چاہیے ، افواہیں اور قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں مجھے امید ہے کہ آئین و قانون اور انصاف پر مبنی فیصلہ ہو گا ۔ عدلیہ کے احترام کو مد نظر رکھتے ہوئے زیادہ بات نہیں کرنا چاہیے ۔ لیکن کرپشن کی دوڑ ختم ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کا کام ہے کہ لوگوں کو سچ بتائیں اس کو ہم ثابت کریں گے ، ٹیکنیکل ڈیٹا سے ثابت کریں گے ۔ میڈیا کو 186ممبر گنوا دیں ۔ جے آئی ٹی اختلافات پر سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ وزیر آباد کا واقعہ اس حد تک درست ہے کہ نوید نے فائرنگ کی ہے اس کے نتیجے میں جو لوگ زخمی ہوئے وہ درست ہوئے ، کنٹینر سے فائر ہونے سے معظم ہلاک ہوا ، جس پر نوید کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ، یہاں تک تو حقیقت ہے مگر یہ کیس کو کسی اور طرف لیکر جانا چاہتے ہیں تاکہ پراپیگنڈا کرتے رہیں۔غلام محمود ڈوگر کی رپورٹ پی ٹی آئی کی فرمائش پر تھی اور غلط تھی جبکہ باقی ممبران نے حقائق پر اپنی رپورٹ دی ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ پہلے سسٹم الرٹ نہیں تھا اب سسٹم الرٹ ہے کوئی باہر نہیں نکلے گا۔اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعظم عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ ہم 177ہیں اور 10لوگ (ق) لیگ کے آرہے ہیں ،انکی خاتون رکن اسمبلی مومنہ وحید یہاں پر نہیں ہیں ،ایک انکا ڈیرہ غازی خان سے ممبر جاوید اختر لاہور نہیں ، حافظ عمار یاسر چکوال میں ہیں ، فاطمہ چوہدری ،خرم لغاری ملک میں موجود نہیں تو اس طرح نہ کریں ، آپ کا خیال ہے کہ جھوٹ اور ڈرامہ کر یں گے ہمارے نمبر پورے ہیں ، اسمبلی کے دروازے بند کر کے کہہ دیں گے کہ ہماری 186کی گنتی پوری ہے تو ایسا نہیں ہو گا ۔ ہمیں پتہ ہے کہ آپ کے 8سے 10ممبر پرویز الٰہی سے نالاں ہو کر یہاں نہیں ہے تو ایسے دھکا شاہی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، ان کے بارہ ممبر نہیں ہے ۔ ہمارے پاس ایف آئی اے کا ڈیٹا ہے جبکہ لوکیشن بھی پتہ چل جاتی ہے ، اگر کچھ ایسا کیا جو ہم جیو فینسنگ کروا کے آپ کو اتنا شرمندہ کریں گے کہ فواد چوہدری کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں