کراچی بلدیاتی انتخابات ، کون کس کے مدمقابل ہوگا ؟
شیئر کریں
کراچی میں 15جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں ، اس سلسلے میں بڑی سیاسی جماعتوں کے مضبوط امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے۔پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی ڈویڑن کے سات اضلاع کے 25 ٹاؤنز میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں ، ان 25 ٹاؤن کے 246 یوسیزکے 984 وارڈز پر مقابلہ ہورہا ہے۔بلدیاتی انتخاب کا سب سے اہم مقابلہ نارتھ ناظم ا?باد کی یونین کونسل 8 میں ہوگا جہاں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اکبر مسعود ، تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ابوبکر صدیق اور پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ خان کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا ۔یہ انتخابی حلقہ جماعت اسلامی کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے اور حافظ نعیم الرحمٰن اس سے قبل بھی میئر کا انتخاب لڑ چکے ہیں ، گزشتہ بلدیاتی انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار نے انہیں شکست دی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اشرف جبار قریشی نارتھ ناظم ا?باد کی دو یونین کونسلز ، یوسی 1 (پاپوش کالونی ) اور یوسی 6 (خاموش کالونی ) سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ یوسی 1 میں اشرف جبار قریشی کے مد مقابل جماعت اسلامی کے محمد ندیم اور پیپلز پارٹی کے جاوید مرید بیکاک ہیں جبکہ یوسی 6 میں اشرف جبار جماعت اسلامی کے محمد اقبال ، ایم کیو ایم پاکستان کے رضوان الدین اور پیپلزپارٹی کے فیصل شیخ کا سامنا کریں گے۔اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کا باقی جماعتوں کے ساتھ سخت مقابلہ متوقع ہے۔صدر ٹاؤن کی یوسی 11 میں پی پی پی اور پی ٹی ا?ئی کے درمیان کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے ، صدر ٹاؤن کی یوسی 11 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم میئر یا ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے میدان میں اتر رہے ہیں جبکہ وہ اس وقت یوسی 12 کے وائس چیئرمین بھی ہیں ، اس یوسی میں سید نجمی عالم کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور صوبائی وزیر خرم شیر زمان سے ہورہا ہے۔ان دونوں جماعتوں کے علاوہ جماعت اسلامی نے اس حلقے کی نشست پر اسلامی جمیعت طلبہ کے معاذ لیاقت کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ یوسی 11 اور 12 میں پیپلز پارٹی اور تحریک عوام اہل سنت کے درمیان الائنس کیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے سولجر بازار (یونین کونسل 2) کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی انتخاب لڑ رہے ہیں جبکہ مجلس وحدت المسلمین نے اپنا امیدوار پی ٹی ا?ئی کے حق میں دستبردار کرلیا ہے۔پاک سرزمین پارٹی نے تاحال کوئی امیدوار میدان میں نہیں اتارا، اگرچہ پی ایس پی متعدد نشستوں پر جیت کی امید رکھتی ہے اور مخصوص نشستوں پر مضبوط امیدوار کھڑا کیا جاسکتا ہے ، ایم کیو ایم پاکستان نے بھی یہی حکمت عملی اپنائی ہے۔کراچی کے علاقے لیاری میں پیپلز پارٹی کو ہمیشہ کامیابی ملتی ہے اس بار پی پی پی نے ملک فیاض کو نامزد کیا ہے ، انہیں ٹائون کونسل چئرمین کیلئے مضبوط امیدوار تصور کیا جارہاہے ، ان کے مقابلے میں جمیعت علمائے اسلام فضل ( جے یو ا?ئی ف ) اور تحریک انصاف نے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ اس حلقے میں پیپلز پارٹی پی ٹی ا?ئی کی اندرونی اختلافات سے فائدہ اٹھا سکتی ہے ، یہ خیال کیا جارہا ہے کہ پی ٹی ا?ئی کے ایم این اے شکور شاد پیپلز پارٹی کی حمایت کرسکتے ہیں۔