میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی انتخابات، وفاقی حکومت کا فوج اور رینجرز فراہمی سے انکار

بلدیاتی انتخابات، وفاقی حکومت کا فوج اور رینجرز فراہمی سے انکار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزارت داخلہ نے اتوار کے روز کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے 2395 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر اسٹیٹک تعیناتی کیلئے 20 ہزار فوج اور رینجرز کو فراہم کرنے سے انکار کر دیا اور واضح کیا ہے کہ اس وقت فوج سرحدوں اور اندرونی سیکورٹی پر تعینات ہے، آرمی اور رینجرز بطور دوسرے اور تیسرے درجے کی تعیناتی کے لئے دستیاب ہوں گی۔کراچی حیدر اباد بلدیاتی انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز کے باہر پاک فوج اور رینجرز کی اسٹیٹک تعیناتی کے معاملے پر وزارت داخلہ نے سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کو خط کا جواب دے دیا جس میں بتایا گیا معاملہ جی ایچ کیو کے ساتھ اٹھایا گیا جی ایچ کیو نے کہا ہے کہ صوبائی محکمہ داخلہ پولنگ اسٹیشن پر پہلے درجے یا اسٹیٹک تعیناتی پر پولیس کے مطلوبہ دستے فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ سول ارمڈ فورسز اور پاک فوج صرف دوسرے یا تیسرے مرحلے پر بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات کی جا سکتی ہے،الیکشن کمیشن نے پہلے ہی 8924 پولنگ اسٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس ڈکلیئرکیا ہے،اس وقت فوج سرحدوں اور اندرونی سیکیورٹی پر تعینات ہے، 2395 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر اسٹیٹک تعیناتی کیلئے 20 ہزار فوج اور رینجرز کو فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ خط میں لکھا گیا کہ آرمی اور رینجرز بطور دوسرے اور تیسرے درجے تعیناتی کے لیے دستیاب ہوں گی جس کا نوٹیفکیشن وزارت داخلہ پہلے ہی کر چکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں