میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

نیپرا نے کے الیکٹرک کے نومبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 7 روپے 04 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے 27 دسمبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل اکتوبر کا ایف سی اے صارفین سے 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، نومبر کا ایف سی اے اکتوبر کی نسبت صارفین سے 4 روپے 98 پیسے مزید کم چارج کیا جائے گا۔ کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔ لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں