میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شانزل بلڈرز کی الاٹیز سے غیرقانونی وصولیاں ،سینکڑوں الاٹیز عدالتوں میں جا پہنچے

شانزل بلڈرز کی الاٹیز سے غیرقانونی وصولیاں ،سینکڑوں الاٹیز عدالتوں میں جا پہنچے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت) شانزل بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کا الاٹیز کے ساتھ دھوکا، غیرقانونی چارجز وصولی کا میگا اسکینڈل سامنے آگیا، الاٹیز سے لاکھوں روپے کی غیرقانونی وصولی کا انکشاف، ملیر میں واقع شانزل ایکسکلیوز نامی پراجیکٹ میں ایسکلیشنز چارجز کی مد میں 50 لاکھ اور ڈاکومنٹس چارجز کی مد میں 20 لاکھ روپے طلب، نہ دینے والے الاٹیز کی فلیٹ کینسل کرنے کا انکشاف، الاٹیز عدالتوں میں پہنچ گئے، مذکورہ پراجیکٹ کی بکنگ این او سی سے پہلے کی گئی، ذرائع، تفصیلات کے مطابق شانزل بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کا مختلف پراجیکٹس میں الاٹیز سے دھوکا کرتے ہوئے مختلف مد میں لاکھوں روپے کے غیرقانونی چارجز وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرأت کو ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ملیر میں جناح ایونیو میں واقع شانزل ایکسلیوز نامی بیسمینٹ،گراؤنڈ پلس 10 منزلہ پراجیکٹ کی بکنگ 2015 میں شروع کی گئی اور این او سی 2018 میں لی گئی لیکن پراجیکٹ تاحال نامکمل ہے، مذکورہ پراجیکٹ کے الاٹیز سے ڈیولپمینٹ، ڈاکومنٹس اور ایسکلیشنز چارجز کی مد میں لاکھوں روپے طلب کئے گئے ہیں اور نہ دینے والے الاٹیز کے فلیٹ کینسل کرکے بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، روزنامہ جرأت سے بات کرتے ہوئے الاٹی نوید نے بتایا کہ اس نے 2016 میں چھٹی منزل پر تین بیڈ روم پر مشتمل فلیٹ 84 لاکھ میں بک کروایا اور تمام قسطیں ادا کردیں لیکن بلڈرز نے ان سے ایسکلیشنز چارجز کی مد میں 50 لاکھ اور ڈاکومنٹس چارجز کی مد میں 20 لاکھ روپے طلب کئے اور نہ دینے پر فلیٹ کینسل کردیا گیا جس کے خلاف اس نے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے، انہوں نے کہا کہ مذکورہ پراجیکٹ میں بلڈرز الاٹیز کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہوئے غیرقانونی چارجز وصول کر رہا ہے، ذرائع کے مطابق شانزل بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے خلاف سینکڑوں الاٹیز میدان میں آگئے ہیں اور کئی الاٹیز عدالتوں تک جا پہنچے ہیں، ذرائع کے مطابق شانزل بلڈرز اینڈ ڈیولپرز میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے بھی سرمایہ کاری کی تھی، تاہم اب ان کے کروڑوں روپے پھنس چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں