میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی الیکشن صرف 4 روزباقی ،انتخابی گہماگہمی کافقدان

بلدیاتی الیکشن صرف 4 روزباقی ،انتخابی گہماگہمی کافقدان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

بلدیاتی انتخابات میں صرف 4 روز گئے مگر علاقائی سطح پر اب تک انتخابی گہما گہمی نظر نہیں آرہی، کچھ جماعتوں نے جلسے کیے مگر کارنر میٹنگز اور گھر گھر مہم شروع نہیں ہوسکی، 13 جنوری کی رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی، کراچی کے 7 اضلاع کی تقریبا 9 ہزار امیدوار 246 یونین کونسلوں میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ ممبرز کے عہدے کے لیے انتخابی میدان میں موجود ہیں۔ 13 امیدواروں کا انتقال ہوچکا ہے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے سب سے پہلے 24 جولائی، 28 اگست اور پھر 23 اکتوبر کو پولنگ کا اعلان کیا گیا تھا مگر بارش، سیلاب اور سیکورٹی کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہوتے رہے ہیں۔ تقریبا 6 ماہ سے بلدیاتی انتخابات کے التوا کی وجہ سے امیدوار اور شہریوں میں اب بھی بے یقینی موجود ہے حالانکہ 15 جنوری کو پولنگ کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جاچکے ہیں۔ کراچی میں ووٹرز کی تعداد 84 لاکھ 5 ہزار 475 ہے جن کے لیے تقریبا 5 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس اور انتہائی حساس ہیں ایک بھی پولنگ اسٹیشن نارمل نہیں ہے۔ کراچی ڈویژن کے 7 اضلاع کو 25 ٹائون میں تقسیم کیا ہے۔ ضلع وسطی 5 ٹائون اور 45 یونین کمیٹیوں کے ساتھ سب سے بڑا ضلع ہے جہاں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 20 لاکھ 76 ہزار 73 ہے۔ ضلع شرقی 5 ٹائون اور 43 یونین کمیٹیوں اور 14 لاکھ 54 ہزار 415 ووٹرز کے ساتھ دوسرا بڑا ضلع ہے۔ کورنگی میں 4 ٹائون اور 37 یونین کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جہاں 14 لاکھ 52 ہزار 722 ووٹرز ہیں۔ ضلع غربی میں بھی 3 ٹائون اور 33 یونین کمیٹیوں پر مشتمل ہیں جہاں 9 لاکھ 9 ہزار 187 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ ضلع کیماڑی میں 3 ٹائون، 32 یونین کمیٹیاں، 8 لاکھ 44 ہزار 851 ووٹرز، ضلع ملیر میں 3 ٹائون، 30 یونین کمیٹیاں اور 7 لاکھ 43 ہزار 205 ووٹر جبکہ ضلع جنوبی میں 2 ٹائون، 26 یونین کمیٹیاں اور 9 لاکھ 95 ہزار 54 ووٹرز ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ملیر میں 1040، کورنگی میں 1450، شرقی میں 1579، جنوبی میں 876، غربی میں 1144، وسطی میں 1781 اور ضلع کیماڑی میں 1258 امیدوار بلدیاتی انتخاب کی جنگ میں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع ملیر کراچی میں یو سی وارڈ ممبر کے ایک امیدوار، ضلع کورنگی میں یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے 2 اور یوسی وارڈ ممبر کا 1 امیدوار، ضلع شرقی میں 2 یو سی وارڈ ممبر، ضلع جنوبی میں چیئرمین وائس چیئرمین(مشترکہ)کی نشست پر 1 امیدوار،ضلع غربی میں چیئرمین وائس چیئرمین (مشترکہ)کی نشست 2 امیدوار اور ضلع کیماڑی یو سی چیئرمین وائس چیئرمین (مشترکہ)کی نشست 1 امیدوار اور یوسی وارڈ کونسلر کے 4 امیدوار انتقال کرچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں