میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گرین لائن بس مکمل فعال، کرایہ 15 سے 55 روپے مقرر

گرین لائن بس مکمل فعال، کرایہ 15 سے 55 روپے مقرر

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی میں گرین لائن بس سروس کا منصوبہ مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے جس سے یومیہ ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد مسافر استفادہ حاصل کرسکیں گے،کرایہ 15 سے 55 روپے رکھا گیا۔ ٹکٹ کے لیے ریچارج ایبل کارڈز بھی دستیاب ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح گرین لائن بس سروس کی پہلی بس صبح 7 بجے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی جبکہ یہ بسز رات 10 بجے تک چلیں گی۔اس ضمن میں پروجیکٹ منیجرعبدالعزیز نے بتایاکہ ایسے شہری جنہیں صرف 2 سے 3 کلومیٹر سفر کرنا ہے، ان کیلئے 100 روپے کا کارڈ خریدنا سود مند رہے گا۔انتظامیہ کے مطابق مسافروں کی آسانی کے لیے کارڈ ری چارج کا نظام بھی نصب کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ جوں جوں اسٹاپ بڑھتے جائیں گے،5 روپے کرایہ بھی بڑھتا جائے گا۔سرجانی سے براستہ نارتھ ناظم آباد، نمائش تک ہزاروں افراد ان بسوں میں سفر کریں گے، گرین بس پر سفر کیلئے کم ازکم کرایہ تو 15 روپے ہے لیکن ٹکٹ 55 روپے کا خریدنا ہوگا۔ترجمان گرین لائن انتظامیہ کے مطابق ہر3منٹ کے بعد بس اسٹیشن پرآئے گی، اسٹیشن پر بس کا دروازے صرف 20سیکنڈ مسافروں کیلئے کھلے گا۔انتظامیہ نے دعوی کیا کہ گرین لائن بسیں مکمل فعال ہونے سے یومیہ ایک لاکھ 35 ہزار شہری مستفید ہوسکیں گے اور ضرورت محسوس کی گئی تو بسوں کے اوقات کارمیں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔پیرکی صبح گرین لائن بس سے نمائش چورنگی اسٹیشن پہنچنے والے مسافر کافی خوش دکھائی دیئے، ایک مسافر خاتون نے بتایاکہ بس سروس اور اس کا عملہ بہت اچھا ہے۔بس میں سفر کرنے والے طلبا نے کہا کہ اس طرح کی سروس بہت پہلے شروع ہونی چاہئے تھی،اس سے اب ہم وقت پر کالج پہنچ جائیں گے۔خیال رہے کہ گرین لائن بس سروس میں ماحول دوست ہائیبرڈ بسیں شامل
کی گئی ہیں اور اس وقت ان کی تعداد 80 ہے۔ 18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں۔ کھڑے ہو کر اور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے، زیادہ رش کی صورت میں 190 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں