میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیٹ بینک پر حکومت پاکستان کا کنٹرول برقرار رہے گا،شوکت ترین

اسٹیٹ بینک پر حکومت پاکستان کا کنٹرول برقرار رہے گا،شوکت ترین

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل 2021 کی منظوری دیدی -وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ اسٹیٹ بینک پر حکومت پاکستان کا کنٹرول برقرار رہے گا، حکومت بورڈ آف ڈائریکٹرزکے نام نامزد کریگی، بورڈ ارکان کے تقررکی منظوری کا اختیار بھی حکومت کے پاس ہوگا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان مادرپدر آزاد نہیں ہوگا،نئے بل کے تحت حکومت اور مرکزی بینک مل کر مہنگائی کا ہدف رکھیں گے ،اسٹیٹ بینک کو انتظامی اخراجات میں خودمختاری دی جائے گی ۔ پیر کو فیض اللّٰہ کموکا کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ آپ اسٹیٹ بینک سے قرضہ نہیں لیں گے،حکومت نے ویسے بھی ڈھائی سال سے مرکزی بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا۔شوکت ترین نے کہا کہ پہلے سے7 ہزار ارب روپے قرضے کا حجم موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بینک حکومت کے کنٹرول میں ہی رہے گا۔انہوںنے کہاکہ ہم مکمل خود مختاری نہیں دے رہے بلکہ اضافہ کر رہے ہیں ،اسٹیٹ بینک سفارشات کو حکومت مسترد کر سکے گی۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی بینک کو لوگوں کو رکھنے یا نکالنے کا بھی مکمل اختیار نہیں ہو گا اس کو بھی حکومت دیکھ سکے گی ۔ انہوں نے کہاکہ میں بہت ایماندار آدمی ہوں ، یقین دلواتا ہوں کہ یہ بہترین قانون ہے ۔ شوکت ترین نے کہاکہ مارچ میں جس قانون کیلئے آئی ایم ایف نے پیسے دیئے اس کو قانون کو تبدیل کروایا۔ احسن اقبال نے کہا کہ میں وزیر خزانہ کے رویے پر اعتراض کرتا ہوں ، روپے کی قدر 40 فیصد کم کر کے آپ نے کونسی برآمدات بڑھا لیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ کو دھمکانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ احسن اقبال آپ بات سنیں میں آپ کو بعد میں بات کرنے کا موقع دوں گا ۔ شوکت ترین نے کہاکہ بنگلہ دیش نے معاشی پالیسیوں میں استحکام رکھا تو ترقی کی ، وزیر خزانہ پر سارا ملبہ نہ ڈالیں ،سرمایہ کاری بڑھانا وزیر اعظم اور سرمایہ کاری بورڈ کا کام ہے ۔ گور نر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پالیسی پر بحث ہونی چا ہیے ،اسٹیٹ بینک بل پر سوشل میڈیا پر فیک نیوز آئیں ،سوشل میڈیا پر خبریں چلیں کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کو بیچ دیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ اسٹیٹ بینک حکومت کی ملکیت ہے ، اس طرح کا تاثر کیوں پیدا ہو رہا ہے ، میں پہلے آئی ایم ایف کیلئے کام کرتا تھا ۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ پہلے بھی آئی ایم ایف سے
گورنر اسٹیٹ بینک آئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں