میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مری میں اہم شاہراہیں کلیئر،گاڑیوں کے داخلے پرپابندی میں توسیع

مری میں اہم شاہراہیں کلیئر،گاڑیوں کے داخلے پرپابندی میں توسیع

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مری کے ہوٹلوں میں اوورچارجنگ کی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقررہ کرائے سے زیادہ وصول کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن اورمتعلقہ حکام اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں اور کھانے پینے کی اشیاء اور رہائش میں اوورچارجنگ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو لوٹنے والوں کومعاف نہیں کیا جائے گا۔ اوورچارجنگ کاروبار نہیں، لوٹ مار کے مترادف ہے جو قطعاً برداشت نہیں۔ انتظامیہ سیاحتی مقامات پر ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے صرف کی خرید و فروخت یقینی بنائے ۔ انتظامی افسران اوور چارجنگ کے سدباب کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں
وسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے مری میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی میں توسیع کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق اسلام آباد سے مری جانے والے راستے رات 9 بجے تک بند رہیں گے۔ شہری انتظامیہ کے حکم کی تکمیل کے لیے اسلام آباد پولیس نے سترہ میل اور سیرینا چوک پر تین چیک پوسٹیں بنا دیں، تینوں چیک پوسٹوں کے ذریعے گاڑیوں کے مری داخلے کو روکا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایمبولینسز، سیکیورٹی اداروں اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ یاد رہے کہ مری میں شدید برفباری کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، حکومت نے عوام کو مزید ہلاکتوں سے بچانے کیلیے مری میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں