میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن میں فریال تالپورکی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن میں فریال تالپورکی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپورکی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ 8 فروری کو سنائے گا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے فریال تالپورکی نااہلی کی درخواست کے کیس کی سماعت کی۔فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ، درخواست پر دلائل مکمل ہونے پرالیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔واضح رہے کہ رکن پی ٹی آئی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔دائر درخوست میں رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور پر اثاثے چھپانے کا الزام لگایا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں