میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں کانسٹیبلز کی بھرتیوں کا آغاز

سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں کانسٹیبلز کی بھرتیوں کا آغاز

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں کانسٹیبل،لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کی بھرتی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ترجمان اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے مطابق سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کی بھرتیوں کاعمل شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت کراچی، حیدرآباداور سکھر ریجن کے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈنٹ ڈاکٹر فرخ علی اور ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے یونٹ میں بھرتی کے سلسلے میں روایتی میرٹ اور شفافیت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے ۔ بھرتیوں کے لیے فزیکل، تحریری اور رجحان ٹیسٹ پاکستان ٹیسٹنگ سروس (پی ٹی ایس)کے زیراہتمام منعقد کیے جائیں گے ، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 جنوری 2021 مقررکی گئی ہے ۔ بھرتیوں کے لیے حیدرآباد ریجن کی 924، سکھرریجن کی 717 جبکہ کراچی ریجن کی 358 اسامیاں ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ کی سطح پر بھرتی کیا جائے گا جس میں اقلیتی کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ایس ایس یو میں پچھلی مرتبہ 1300 کمانڈوزکی اسامیوں کے لیے 150,000 سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں