میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیو کراچی، چلتی ہائی روف میں آ تشزدگی، مزید 2 بچے دم توڑ گئے

نیو کراچی، چلتی ہائی روف میں آ تشزدگی، مزید 2 بچے دم توڑ گئے

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

نیو کراچی میں چلتی ہائی روف میں آگ لگنے اور رکشے سے ٹکرانے کے افسوس ناک واقعے میں مزید 2بچے دم توڑ گئے ،ہلاکتوں کی تعداد 8ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اس حادثے میں 3 خواتین، 2 بچے اور ایک مرد جاں بحق ہوئے تھے ، تاہم حادثے میں 2زخمی بچوں نے بھی دم توڑ دیا ہے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی۔ واقعے میں بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے تھے ، جب کہ حادثے کے شکار بد قسمت ہائی روف میں 3 سگے بھائیوں کے اہل خانہ سوار تھے ، جاں بحق ہونے والا مجیب، دو زخمی ناصر اور جمال آپس میں سگے بھائی ہیں۔بی ڈی ایس نے جائے حادثہ پر تباہ شدہ گاڑی کا معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، ہائی روف کا کاربوریٹر اور ڈیش بورڈ کے تمام تار جل چکے ہیں، شارٹ سرکٹ کے بعد پیٹرول کی وجہ سے گاڑی میں آگ پھیلی، جب کہ ہائی روف میں نصب سی این جی سلنڈر محفوظ ہے ۔ چلتی ہائی روف میں آگ لگی تو بے قابو ہو کر رکشے سے ٹکرا گئی، جس سے رکشے میں بھی آگ لگی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ گاڑی میں پیٹرول کی بوتل موجود رہی ہو، کیوں کہ سی این جی بند ہونے کی وجہ سے لوگ بوتلوں میں پیٹرول بھر کر گاڑی میں رکھتے ہیں۔ادھر ریسکیو نے کہا کہ 2 زخمی سول ہسپتا ل، 3 کو این آئی سی ایچ منتقل کیا جا چکا ہے ، جب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو سرد خانے منتقل کیا گیا، واقعہ میں رکشا ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا، پولیس کے مطابق حادثے کی شکار فیملی سرجانی تیسر ٹائون کی ہے ، 2 بھائی فیملی کے ساتھ گلشن اقبال ضیا کالونی میں شادی میں جا رہے تھے ، جاں بحق افراد کی شناخت ناصر، دیدار، نیلوفر، لائبہ، اور مہر النسا کے نام سے ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں