عمان کے سلطان قابوس 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
شیئر کریں
عمان کے سلطان قابوس 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ، سلطان قابوس طویل عرصے سے بیمارتھے اور حالیہ دنوں میں ان کی طبیعت اچانک کچھ زیادہ ہی ناساز رہنے لگی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ، سلطان قابوس نے 1970 میں عمان کا تخت سنبھالا تھا، عمان پر 50 برس حکمرانی کی۔تفصیلات کے مطابق عمان سے افسوسناک خبر ہے کہ سلطان قابوس انتقال کر گئے ہیں۔ سلطان قابوس نے 1979 میں عمان کا تخت سنبھالا اور تقریبا 41 برس عمان پر حکمرانی کی جو کہ مشرق وسطیٰ میں کسی بھی حکمران کے لیے حکمرانی کا سب سے بڑا دورانیہ ہے ۔ سلطان قابوس اپنے جانشین کا چنا ئوکرنے کے لیے عہدے داروں کا نام پہلے ہی تجویز کر چکے ہیں۔ سلطان قابوس کی اولاد نہیں، سلطان کے انتقال کے بعد عمان کا شاہی خاندان 3 روز کے اندر جانشین کا چنائو کرنے کا مجاز ہے ، اگر شاہی خاندان 3 دنوں میں جانشین کا چنائو نہ کرسکا تو کونسل اورعدلیہ کے پاس یہ اختیار چلا جائے گا کہ وہ جانشین کا چنائو کریں۔خبر رساں ادارے کے مطابق سلطان قابوس طویل عرصے سے بیمارتھے اور حالیہ دنوں میں ان کی طبیعت اچانک کچھ زیادہ ہی ناساز رہنے لگی تھی۔ سلطان قابوس ایک ہردلعزیز رہنما تھے ، ان کی سربراہی میں عمان نے ترقی کی منازل طے کیں، سلطان قابوس عمان کی غیرجانبدارخارجہ پالیسی کے حوالے سے مشرق وسطی میں بالخصوص اور پوری دنیا میں بالعموم مشہور تھے ۔ سلطان قابوس خلیج فارس کے خطے میں ایک ممتاز ثالث تھے جنہوں نے امریکہ اور ایران کے مابین خفیہ مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی مذاکرات اور 2015 کے جوہری معاہدے طے پائے تھے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سلطان قابوس پچھلے مہینے طبی علاج کے لیے بیلجیئم گئے تھے جس کے بعد سے ان کی صحت مسلسل ابتری کا شکار رہی تھی، اور بالآخر وہ انتقال کر گئے ۔