میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید بنانے کے لیے امریکی تعاون کا خیر مقدم کریں گے، محسن نقوی

ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید بنانے کے لیے امریکی تعاون کا خیر مقدم کریں گے، محسن نقوی

Author One
منگل, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید بنانے کے لیے امریکی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔

امریکا کی قائم مقام سفیرنیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

دہشت گردی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سول آرمڈ فورسز کو جدید آلات اور ساز وسامان کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید بنانے کے لیے امریکی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے بہترین تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ امریکا ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید خطوط پر استوار کرنے میں تعاون فراہم کرے گا۔

امریکا نیشنل فرانزک ایجنسی کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال کرنے میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں