میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بابراعظم پر جنسی ہراسانی کا الزام، خاتون لاہور ہائیکورٹ طلب

بابراعظم پر جنسی ہراسانی کا الزام، خاتون لاہور ہائیکورٹ طلب

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کرکٹر بابر اعظم پر جنسی ہراسانی کے الزام پر لاہور ہائیکورٹ نے اندراج مقدمہ کے لیے رجوع کرنے والی خاتون کو 12دسمبر کو طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ میں کرکٹر بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کے حکم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس محمد وحید خان نے سابق کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر حکم جاری کیا جبکہ درخواست گزار بابر اعظم کی جانب سے بیرسٹر حارث عظمت پیش ہوئے ۔عدالت نے اندراج مقدمہ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔قومی ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر مزید سماعت 12 دسمبر کو ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں