سیکریٹری سندھ اسمبلی کی کرپشن کی تحقیقات شروع
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
نیب نے سیکریٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق برڑو پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی سے اثاثے بنانے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔نیب نے سیکریٹری سندھ اسمبلی سمیت ان کی فیملی کے گیارہ افراد کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں۔ نیب نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ کر ان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری سندھ اسمبلی یا ان کے اہل خانہ کے نام پر کوئی جائیداد ہیں تو نیب کو آگاہ کیا جائے۔ نیب سیکریٹری سندھ اسمبلی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کے ذریعے اثاثے بنانے کی تحقیقات کررہا ہے۔