میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد میں گزشتہ ماہ جرائم کی 7ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ

شہر قائد میں گزشتہ ماہ جرائم کی 7ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہر قائد میں گزشتہ ماہ جرائم کی 7ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جس میں مختلف واقعات میں 52 افراد کو قتل کیا گیا، 189 شہری گاڑیوں اور 4 ہزار 7 سو 24 موٹرسائیکلوں اور 2 ہزار 2 سو 97 موبائل فونز سے محروم ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سٹیزنز پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے گزشتہ ماہ کراچی میں ہونے والی وارداتوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔جس میں بتایا گیا کہ کراچی میں گزشتہ ماہ کرائم کی 7ہزار سے زائدوارداتیں رپورٹ ہوئیں، ڈکیتی اور ذاتی جھگڑے کے مختلف واقعات میں 52 افراد کو قتل کردیا گیا۔سی پی ایل سی رپورٹ میں کہنا تھا کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے نومبرمیں کار لفٹرز نے189 گاڑیاں چوری کیں اور روزانہ اوسطا 6 گاڑیوں سے شہریوں کو محروم کیا گیا اور پولیس نومبرمیں صرف 43 گاڑیوں کی ریکوری کرسکی۔رپورٹ کے مطابق نومبر میں شہریوں کو 4 ہزار 7 سو 24 موٹرسائیکلوں سے محروم کیا گیا، روزانہ کی بنیاد پر 156 شہریوں کی موٹر سائیکل چوری ہوئیں اور پولیس کی جانب سے صرف 224 موٹرسائیکلیں ریکور کی جاسکیں۔سی پی ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں ملزمان نے 2 ہزار 2 سو 97 موبائل فونز سے شہریوں کو محروم کیا، روزانہ اوسطا 75 سے زائد موبائل فونز چھینے اور چوری ہوئے۔اس کے علاوہ شہر میں نومبر میں اغوا برائے تاوان کی 2 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ بھتے کی 13 اور ڈکیتی کی 52 وارداتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں