میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں عام انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی

ملک میں عام انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریاں میں تیزی کر دی۔ الیکشن کمیشن کا جلد ہی ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے سروسز سیکرٹریز سے افسران کے سروس ریکارڈ حاصل کر کے جائزہ لے لیا۔ عام انتخابات میں 142 ڈی آر اوز اور 859 آر اوز تعینات کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں الگ الگ ریٹرننگ افسر تعینات کرے گا۔ ڈی آر اوز اور آر اوز کو اگلے ہفتے ٹریننگ دی جائے گی۔ انتخابی افسران کو ٹریننگ ماسٹر ٹرینڈرز دیں گے۔ ڈی آر اوز کو صوبائی الیکشن کمیشن میں ٹریننگ دی جائے گی۔دوسری جانب عام انتخابات کے لیے پنجاب کی بیوروکریسی سے ریٹرننگ افسران لینے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔درخواست میں صدر پاکستان کو بذریعہ سیکرٹری، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمیر خان نیازی نے موقف اختیار کیاکہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام انتخابات کا اعلان کیا ہے، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کے لیے حکومت سے رابطہ کیا ہے، نگران حکومت تحریک انصاف کے خلاف سیاسی پارٹی کا کردار ادا کر رہی ہے، نگران حکومت سے غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کی امید نہیں کی جا سکتی ہے، سرکاری بیورو کریسی کے تحت آزاد شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا تصور نہیں کیا جا سکتا، استدعا ہیکہ عدالت الیکشن کمیشن کا آر اوز اور ڈی آر اوز کے لیے بیورو کریسی کی تعیناتی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے، عدالت الیکشن کمیشن کو جوڈیشری سے ریٹرننگ افسر لینے کے لیے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کرے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں