میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم توساتھ چلنا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ایسا نہیں چاہتے‘مونس الٰہی

ہم توساتھ چلنا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ایسا نہیں چاہتے‘مونس الٰہی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ایسا نہیں چاہتے، عمران خان اور سابق آرمی چیف جنرل باجوہ ہمارے محسن ہیں، ہم نے ہی دونوں میں تنا ئوکم کرنے کی کوشش کی تھی،چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان رابطہ بحال ہوچکا ہے۔وی لاگرز کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ایسا نہیں چاہتے۔میں اور میرے والد پی ٹی آئی کے ساتھ دیرپا تعلقات قائم رکھنا چاہتے ہیں اور ہم نے کبھی کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس سے عمران خان کی سیاست اورعزت پر فرق آئے۔مونس الٰہی نے واضح کیا کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کے درمیان رابطہ بحال ہوچکا ہے، تاہم ہم انتخابات کے مطالبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، عمران خان جو کہیں گے وہی ہوگا یہ اٹل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں