میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی گرفتاری کا دن جلد آئے گا، نوازشریف

عمران خان کی گرفتاری کا دن جلد آئے گا، نوازشریف

جرات ڈیسک
هفته, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہاہے کہ ہمیں مفت میں جلاوطنی اور جیلیں بھگتنا پڑی ہیں، عمران خان کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئیگا، خود کرپشن میں ڈوبا شخص دوسروں پر الزام لگا رہا ہے،عمران خان اور شہزاد اکبر کو شرم آنی چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات نہیں ثابت شدہ کرپشن ہے، بلین ٹری اور القادر ٹرسٹ کی تفصیلات سامنے آئیں تو رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور سیاستدانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، میرے خلاف تو ہائی جیکنگ کا کیس بھی بنا گیا تھا، بتائیں کون سی ہائی جیکنگ کی ہے؟نواز شریف نے کہا کہ ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور موٹرویز بنائیں، بجلی کے منصوبے لگائے، پاکستان کی خدمت کی، عمران خان کسی ایک منصوبے کا نام لیں جس کی بنیاد رکھی ہو اور پایہ تکمیل تک پہنچایا ہو۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایک شخص خود کرپشن میں ڈوبا ہے اور دوسروں پر الزام لگا رہا ہے، عمران خان اور شہزاد اکبر کو شرم آنی چاہیے، عمران خان پر الزامات نہیں بلکہ ثابت شدہ کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 50 ،50ارب کی کرپشن کی ہے بلین ٹری اور القادر ٹرسٹ کی تفصیلات سامنے آئیں تو رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہمیں مفت میں جلاوطنی اور جیلیں بھگتنا پڑیں، اللہ نے ہمیں ہرجگہ سرخرو کیا، یہ جن کو کرپٹ کہتے ہیں ان کو لندن میں عدالتیں سرٹیفکیٹ دے رہی ہیں۔قائد ن لیگ نے کہاکہ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ایک میٹرو بنائی اور اربوں کا خرچہ کیا گیا،اس پر نیب کیس بھی بن گیا، پاکستان میں عمران خان کے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں،پاکستان میں انکوائریوں کا کام ڈھیلا ڈھالا ہوتا ہے ہفتے کا کام دو سال پر چلا جاتاہے، عمران خان کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں