میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیشنل بینک کا آئی ٹی سسٹم مکمل ناکارہ

نیشنل بینک کا آئی ٹی سسٹم مکمل ناکارہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

نیشنل بینک آف پاکستان کا آئی ٹی سسٹم ایک ہفتے سے ناکارہ ہو چکا ہے جس کے باعث لاکھوں اے ٹی ایم کے لاکھوں صارفین اس سروس سے محروم ہیں۔ ہیڈ آفس میں ہزاروں شکایات موصول ہو چکی ہیں مگر اب تک ان شکایات کا ازالہ نہیں ہوسکا کروڑوں روپے کے جدید ترین آئی ٹی سسٹم کی خرابی پر اکاؤنٹ ہولڈرز حیرت زدہ ہیں۔ اس سے قبل نیشنل بینک کا پورا آ ٹی سسٹم ہیک ہوچکا تھا ،اس کے متعلق تحقیقات بھی ہوئیں مگر ہمیشہ کی طرح نتائج دبادیے گئے، کچھ عرصے قبل یہ بات عیاں تھی کہ قومی بینک کو زمین سے لگانے کی باقاعدہ منصوبہ بندی پر وقفے وقفے سے کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے نااہل کنٹریکٹ پر افسران بھرتی کیے گئے ہیں جنکی نااہلی آئے دن ادارے کو نقصان پہنچاتی ہے۔ اس کا واضح مقصد قومی بینک کے صارفین کو بدظن کرکے دوسرے پرائیویٹ بینکوں کی جانب راغب کرنا اور نیشنل بینک آف پاکستان کے کاروبار کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ دکھائی دیتا ہے۔ یہ امر قابل غور ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے موقع پر آئی ٹی سسٹم کام کرنا چھوڑ دیتا ہے جس سے ابتدائی ہفتے میں کسٹمزز دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایم کا رخ کرتے ہیں ،اس طرح نیشنل بینک کو کروڑوں روپے کے چارجز کا نقصان ہوتا ہے۔ یہ امر بھی قابلِ غور ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کا کوئی مستقل صدر نہیں ہے نہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کوئی وجود ہے ، جس کے باعث انتظامی امور تتر بتر ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں