میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہبازشریف کی آصف زرداری پرچڑھائی

شہبازشریف کی آصف زرداری پرچڑھائی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے۔شہباز شریف نے آصف زرداری کے بیان پر ٹوئٹ میں کہاکہ آصف علی زرداری کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ میاں صاحب کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ ناقابل تردید رہی ہے،نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا آپ جانتے ہیں،ہمیں ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے۔ شہباز شریف نے کہاکہ سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے،علاوہ ازیں شہبازشریف نے کراچی میں احسن اقبال اور پارٹی کارکنان پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ عمران نیازی کے حکم پر کراچی میں رینجرز کے ذریعے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سمیت پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں پر بہیمانہ تشدد کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ کراچی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے پرامن کارکنوں پر لاٹھی چارج، تشدد اور بدسلوکی قابل مذمت اورانتہائی افسوسناک ہے، شدید احتجاج کریں گے،واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ،سیاسی وجمہوری کارکنان پر بہیمانہ تشدد ناقابل قبول ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں