میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی حکومت نے سندھ کوبے یاردومددگارچھوڑدیا

وفاقی حکومت نے سندھ کوبے یاردومددگارچھوڑدیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سندھ پر ایسی حکومت مسلط ہے جسے عوام سے کوئی سروکار نہیں، سندھ حکومت کی پالیسیوں سے سندھ کے عوام کو نقصان ہو رہا ہے، آٹا اور چینی کے نرخ سندھ میں زیادہ ہیں، صحت کارڈ اور راشن پروگرام سے سندھ کے عوام محروم ہیں، سندھ کے نمائندوں کو اپنے وزیراعلی سے سوال پوچھنا چاہئے کہ وہ سندھ کے عوام سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں، پاکستان کے عوام کو طویل عرصے بعد ایسی حکومت ملی ہے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، وزیراعظم عمران خان پر ان کے مخالفین بھی اعتماد کرتے ہیں، ہم نے ن لیگ کی طرح اورینج ٹرین اور بجلی کے مہنگے منصوبے لگا کر معیشت کا بیڑہ غرق نہیں کیا، آج پاکستان کی سیاسی قیادت پر اعتماد بحال ہوا ہے، اپوزیشن ریت کی دیوار کی مانند ہے جو کھڑی ہوتی ہے اور گر جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا شناختی کارڈ ہی ہیلتھ کارڈ ہوگا، کسی بھی سرکاری ہسپتال میں علاج مفت ہوگا، 50 ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد کو آٹا، دال اور گھی پر 30 فیصد رعایت ملے گی، انہیں آٹا 2018کی قیمت کے مقابلے میں کم قیمت پر دستیاب ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے سندھ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سندھ پر ایسی حکومت مسلط ہے جسے عوام سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے علاوہ پورے پاکستان کے شہریوں کو صحت کی مفت سہولیات میسر ہوں گی، پورے ملک میں آٹا 1100 روپے فی تھیلا مل رہا ہے جبکہ کراچی اور سندھ کے لوگوں کو 1446 روپے میں مل رہا ہے، ملک بھر میں چینی کی قیمت 90 روپے ہے، حیدر آباد اور سندھ میں 97 سے 100 روپے کے درمیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے نمائندوں کو اپنے وزیراعلی سے سوال پوچھنا چاہئے کہ وہ سندھ کے عوام سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں، سندھ حکومت کی پالیسیوں کا نقصان سندھ کے لوگوں کو ہو رہا ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ غریب لوگوں کو براہ راست امداد کی فراہمی عمران خان کا وژن ہے، ہم ن لیگ کی طرح اورینج ٹرین اور بجلی کے مہنگے منصوبے لگا کر معیشت کا بیڑہ غرق نہیں کر رہے، آج پاکستان کی سیاسی قیادت کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھان متی کا کنبہ اور تھکے ہوئے پہلوانوں کا ٹولہ ہے، اپوزیشن ریت کی دیوار کی مانند ہے جو کھڑی ہوتی ہے اور گر جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت پر مبنی پالیسیاں نہیں چلتیں، اپنا ایجنڈا لوگوں کے سامنے رکھنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ تک پی ڈی ایم رہ گئی تو لانگ مارچ کرلے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں