میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسپیکرسندھ اسمبلی سراج درانی گھرمنتقل ،رہائش گاہ سب جیل قرار

اسپیکرسندھ اسمبلی سراج درانی گھرمنتقل ،رہائش گاہ سب جیل قرار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو جیل سے ڈیفنس میں واقع گھر منتقل کر دیا گیا ۔محکمہ داخلہ آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دے چکا ہے۔زرائع کے مطابق آغا سراج درانی گھر کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ وزیر اعلی سندھ کی منظوری سے کیا گیا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی کی آمد و رفت میں خطرات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسپیکر آغا سراج درانی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی حراست میں ہیں، نیب نے انھیں 3 دسمبر کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا، سپریم کورٹ نے انھیں سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا، وہ ضمانت کے لیے دائر کیس کی سماعت کے لیے عدالت حاضر ہوئے تھے۔آغا سراج درانی کے اثاثوں اور بے نامی جائیداد کی تفصیلات بھی سامنے لائی جا چکی ہیں، نیب کے مطابق ان کی بے نامی جائیداد کی مالیت 1 ارب 4 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں