دنیامیں سب سے سستاپاکستان
شیئر کریں
خان نے کہاتھاکہ میں ان کی چیخیں نکلوائوں گا،قول کاایساپکاپکانکلاکہ اس نے چیخیں نکلواکرہی چھوڑٰیں ،پرکرپٹ سیاستدا نوں کی نہیں قوم کی ،ماناکہ قوم نے بدعنوان سیاستدانوں کی چیخیں نکلوانے کے وعدے پرخان کوووٹ دیے تھے پراس بات سے بھی سب لوگ واقف ہیں کہ اپناخان’’ یوٹرن‘‘ کابھی بادشاہ ہے ،سواس نے چیخیں تونکلوادیں پران بدعنوان سیاستدانوں کی نہیں ساری قوم کی ،اب صورتحال یہ ہے کہ تبدیلی کے نام پرووٹ دینے والے بھی منہ چھپائے پھررہے ہیں ظاہرہے ،تبدیلی سرکارکارنامے ہی ایسے انجام دے رہی ہے کہ غیرتوغیراپنے بھی پریشان ہیں،مہنگائی کے ساتھ ساتھ بیروزگاری بھی مارے ڈال رہی ہے ،پراپناخان کہ رہاہے کہ ساری دنیامیں سب سے سستاملک اپناپیاراپاکستان ہے ،نہ جانے خان کویہ سب پٹیاں کون پڑھاتاہے ،مدینہ کی ریاست کے دعویدارحکمران اگرزبانی دعووں سے باہرنکلیں اورخان صاحب بذات خودبھیس بدل کرریاست مدینہ کے حکمرانوں کی طرح گلی محلوں اوربازاروں کاگشت کریں ،دیواروں سے کان لگاکررعایاکی باتیں سنیں توہمیں یقین ہے کہ ان کے چودہ طبق روشن ہوجائیں گے ،اورآٹے دال کابھائوبھی پتہ چل جائے گا،اوروہ یہ بھی جان لیں گے ان کے وزراء اور،مشیرکی جن کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں کیسے انھیں غلط اطلاعات فراہم کررہے ہیں ۔
مہنگائی کاروناتوایک طرف، اس وقت پورے ملک میں گیس کابھی شدید بحران ہے ،اکثرگھروں گیس آہی نہیں رہی جہاں آرہی ہے وہاں چولہے کسی آندھی میں جلنے والے چراغ کی طرح ٹمٹمارہے ہیں ،اورآنچ بھی اس قدردھیمی ہے کہ اس پرسالن پکناتودور،روٹی بھی نہیں پک سکتی ،گیس کی عدم فراہمی کے سبب ہوٹلوں پرکھاناکھانے والوںسے زیادہ خریدکرگھرلے جانے والوں کارش نظرآتاہے ،جومالدارہیں ان کے گھروں میں پھربھی سکون ہے ،پرجن کی مالی حالت پتلی ہے ان سفیدپوشوں کی مشکلات کانہ ہی پوچھاجائے تواچھاہے ،جب گھرمیں گیس نہ ہواورجیب بھی خالی ہوتوپھرگھر کوتومیدان جنگ بنناہی ہے ،ماہرین صحت کے بقول بھرے پیٹ لڑائی سے زیادہ خالی پیٹ لڑائی امراض کودعوت دینے کے متراد ف ہے ،بندہ کسی بیمار ی کاشکارہویانہ ہو،شوگراوربلڈپریشرکامریض ضرورہوجاتاہے ،پراس پیارے ملک میں ان بیماریوں کی ادویات بھی اس قدرمہنگی ہوچکی ہیں کہ بندہ علاج کاسوچتاہی رہ جائے ،رہی بات ڈاکٹروں کے پاس جانے کی توکپڑے توکپڑے کھال بھی اترنے کاخیال ہی ایساکرنے سے روک دیتاہے، لے دے کے سرکار ی اسپتال ہی بچے ہیں جہاں علاج مفت پر،دوائیں وہاں بھی نداردہیں ، کہنے والے توکہتے ہیں خان نے یہ بھی کہاتھاکہ وہ پاکستان سے غربت کاخاتمہ کرکے چھوڑے گا، پرجس تیزی سے مہنگائی اوپر اورآمدنی نیچے جارہی ہے ،بیماریاں بڑھ رہی ہیں اسے دیکھتے ہوئے تولگتاہے کہ ملک سے غربت ختم ہویانہ ہوپرغریب ضرورختم ہوجائیں گے ۔
ماناکے پچھلے ادوارحکومت میں بھی کوئی دودھ اورشہدکی نہریں نہیں بہہ رہی تھیں ،مہنگائی بھی تھی اوربے روزگاری بھی تھی،یہ بھی ماناکہ کرپشن بھی پورے عروج پرتھی ،ہمیں تویہ بھی یادہے کہ زرداری دورحکومت میں توایک رکن اسمبلی نے کرپشن کوجائزقراردینے کی بات تک کرڈالی تھی،پراس ساری کرپشن اوربدعنوانی کے دوران بھی مہنگائی اس قدرنہ تھی جس قدرپرکرپشن سے پاک دورحکومت میں ہے ،آٹا،دال ،چینی چاول تومہنگاہوہی جاتاتھا،ذخیرہ اندوزبھی اپنی کارستانیوں میں مصروف تھے ،کبھی چینی ،کبھی آٹابازارسے غائب ہوجایاکرتاتھاپرگھی اورپکانے کاتیل وافرمقدارمیں دستیاب ہواکرتاتھا،دام بھی مناسب تھے،کبھی کبھاربندہ دل پشوری کے لیے پکوڑے سموسے تلوالیاکرتاتھا،خواتین صبح ناشتے پرپراٹھے بنالیتی تھیں،اب توگھی وتیل بھی عوام کی پہنچ سے دورہے ظاہران کی قیمتیں جوچارگناہ بڑھ چکی ہیں ،اب پکوڑے سموسے تودور،بچوں کے لیے باشتے میں ایک آدھ پراٹھابنانے سے پہلے بھی سوبارسوچاجاتاہے ، تیل وگھی کے دام آسمان پرہونے کے باعث بہت سارے غریب گھرانے توابلاہواکھاناکھانے پرہی مجبورنظرآتے ہیں ،رہی بات مرغن کھانوں کی تواس کے لیے کم ازکم شہرقائدمیں سیلانی ،چھیپااورجے ڈی سی جیسے فلاحی اداروں کے دسترخوان بھی موجودہیں۔
ایک جانب مہنگائی اوربے روزگاری ،گیس کی نایابی نے عوام کاجینادوبھرکررکھاہے تودوسری جانب اپوزیشن والے بھی ان اہم مسائل پرمیدان میں آنے کوتیارنہیں ماناکہ بلاول بھٹوکی جماعت نے آج ملک بھرمیں مہنگائی کے خلاف احتجاج کااعلان کررکھاہے ،پرپی ڈی ایم والوں نے تواپنے مہنگائی مارچ کے لیے بھی تین ماہ بعد کی تاریخ دے ڈالی ہے ،دعوی تویہی کیاہے مولانانے کہ اس مرتبہ وہ حکومت کوگھربھیج کرہی لوٹیں گے ،پرہمیں نہیں لگتاکہ اس بار بھی مولاناصاحب کی خواہش پوری ہو،ویسے بھی ن لیگ والے جنیدصفدرکی پرتعیش شادی میں مصروف ہیں ،اوران کے اکابرین حکومت مخالف نعروںسے زیادہ گانوں کی پریکٹس میں مصروف نظرآتے ہیں ،چند ایک نے تو اپنے فن کامظاہرہ بھی کرڈالاہے ،اب مریم بی بی اورحمزہ شہبازکے گائے گیتوں کایہاں تذکرہ کیاکریں ،ماضی میں شہبازشریف گائے گیت کوکیوں دہرائیں،بس یہ بات ثابت ہوچکی ہے شریف خاندان گلوکاری میں بھی کمال رکھتاہے ،وہ الگ قصہ ہے کہ کہنے والے کہتے ہیں کہ ماضی میں چھوٹے میاں جی نے ’’اکیلے نہ جاناہمیں چھوڑکرتم ‘‘جیسالازوال گیت اپنے بڑے بھائی کے ارادے بھانپتے ہوئے گایاتھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔