مارکیٹنگ کے خد وخال
شیئر کریں
ماضی کے تجربات اور اصول اپنی جگہ اہم ہوسکتے ہیں لیکن آج کاروبارکے طریقے ماضی سے کہیں مختلف ہیں جدید دورکے تقاضے اور ہیں فرسوہ اور دقیانوسی ٹوٹکے فیل ہوگئے ہیں اگر آپ کاروبارکو نئے،اچھوتے اور جدید انداز میں کریں تو دنیا متاثرہوجاتی ہے جس کا فائدہ ہی فائدہ ہے ایک ووقت تھا برسوںکی محنت و مشقت سے کاروبار جمتے جمتے جمتا تھا آج بھاری سرمایہ کاری سے نتائج پہلے ہی سال حاصل کیے جاسکتے ہیںآج بھی چھوٹے کاروبار کو بڑے کاروبار میں ڈھالنے کے لیے فنانس کے علاوہ جو اہم کام ہوتا ہے وہ ہے مارکیٹنگ جس کے نتائج حیرت انگیز طورپر جادواثرہیں مارکیٹنگ ایک تسلسل کے ساتھ متواتر کی جائے تو اس سے کاروبارکو چارچاند لگائے جا سکتے ہیں مگر ہمارے ہاں زیادہ تر چھوٹے کاروباری اس اہم کام کو اہمیت نہیں دیتے اور اس پر ہونے پر اخراجات کو اضافی بوجھ سمجھتے ہیں اور اسی سوچ کو بدلنا بہت ضروری ہے کیونکہ خاص کر آج کل جہاں مسابقت کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔پہلے کسی علاقہ میں کسی بھی قسم کی ایک کی دکان ، برانڈ یا پروڈکٹ ہوتی تھی مگر آج کل آپ کے سامنے ہی ہے کہ ایک ہی علاقہ میں کئی کئی لوگ ایک جیسا کام کررہے ہیںاور اسی بنیادپر صارف کے پاس بہت زیادہ آپشن موجود ہیں جس سے مناسب دام میں بہترین کوالٹی حاصل کی جاسکتی ہے۔ تبھی ان حالات میں کاروبار کی اپنی الگ پہچان قائم کرنے اور زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے مارکیٹنگ کا عنصر نہایت ضروری ہے۔ اسی حوالے سے مارکیٹنگ کے چند اہم پہلوئوں کو سمجھنے کی بہت ضرورت ہے جن کو چھوٹے کاروباری لوگوں کے لیے جاننا اور اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ آخرمارکیٹنگ ہے کیا ؟سادہ لفظوں میں مارکیٹنگ کرنے سے آپ کے کاروبار کو لوگوں کی توجہ حاصل ہوتی ہے، پھر انہی لوگوں میں سے کئی آپ کے مستقل گاہک بن جاتے ہیں جن سے نہ صرف آپ منافع کماتے ہیں بلکہ ایک اچھا تعلق بھی قائم کرتے ہیں یہ بات پیش ِ نظررکھیں مارکیٹنگ کرنے کے لیے ہمارے پاس بہت سارے راستے ہیں مگر وہ تبھی اچھے نتیجہ خیز ثابت ہوتے اگر ان کو ایک منصوبہ بندی سے اختیار کیا جائے کبھی غورکریں اچھی سے اچھی اور بری سی بری چیزوں دنوںکے برابر خریدار موجودہیں کیونکہ لوگوںکی ترجیحات میں بہت فرق ہوتاہے ہوسکتا ہے، ایک چیز آپ کے لیے بہت اہم ہو لیکن کسی کے نزدیک اس کی اتنی اہمیت نہ ہو مارکیٹنگ پلان کو آپ وہ منصوبہ بندی کہہ سکتے ہیں جس سے لوگوں کی توجہ حاصل کی جاسکتی ہے تاکہ آپ کے کاروبار کو لوگ جانیں، پھر اس کے معیار اور Best Price کا لوگوںکو احساس کروایا جائے ،اس سے لوگوں میں سے کلائنٹ ڈھونڈنے میں آسانی رہتی ہے۔ مگر اس لیے ضروری ہے کہ آپ مارکیٹنگ کے لیے جو طریقہ کار اختیار کریں وہ ٹارگٹ مارکیٹ کے حساب سے ہو ، آپ کا لوگوں کے لیے پیغام واضح ہو اور یہ سب ایک بجٹ و ٹائم فریم کے اندر ہو۔ ایسے تمام باتوں کی منصوبہ بندی مارکیٹنگ پلان میں کی جاتی ہے۔مارکیٹنگ میٹریل میں کیا شامل ہے؟ان کو آپ وہ ظاہری چیزیں کہہ سکتے ہیں جن سے آپ کے کاروبار کی اہم معلومات بتائی جا سکیں کہ آپ کیا کاروبار کرتے ، کہاں کرتے ، کیا پروڈکٹ موجود ہیں ، کیا فوائد ہیں وغیرہ۔ اس میں وزٹنگ کارڈ ، بروشر ، پمفلٹ ، ویب سائٹ، پروموشنل گفٹ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ سب وہ بنیادی چیزیں ہیں جن کا ہر کاروباری کے پاس ہونا انتہائی لازمی ہے۔ یہ سب دوسرے لوگوں کو آپ کی غیر موجودگی میں بھی ہونے کا احساس دلاتی ہیں۔
مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ میں فرق اکثر لوگ ان دونوں باتوں کو ایک ہی معنوں میں لیتے ہیں جو کہ ٹھیک نہیں ہے۔ مارکیٹنگ کا تصور اتنا وسیع ہے کہ کسی بھی پروڈکٹ یا کاروبار کے خیال آنے سے اسکی تکمیل تک اور صارف کے پہلی بار استعمال سے ہمیشہ کرتے رہنے تک شامل رہتا ہے۔ایڈورٹائزنگ کے بارے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ مارکیٹنگ کے پورے عمل میں اس کا ایک حصہ ہے۔ جس کے ذریعے پروڈکٹ یا کاروبار کے متعلق لوگوں کو آگاہی دی جاتی ہے۔ جیسا کہ کاروبار کا لوکل کیبل یا ایف ایم پر اشتہار دینا، پمفلٹ چھپوا کر تقسیم کرنا، کسی اخبار میں اشتہار دینا وغیرہ۔ سوشل میڈیا مارکیٹنگ یقین مانیں کہ فیس بک ، انسٹاگرام جیسے میڈیم کے آنے کی وجہ سے چھوٹے کاروبار کو ترقی دینا جتنا آسان ہوا ہے پہلے کبھی نہیں تھا۔ پہلے مارکیٹنگ کا عام ذریعہ صرف ٹی وی یا اخبارات میں مشہوری دینا ہوتا تھا جس کا بجٹ چھوٹے کاروباری لوگوں کی پہنچ سے دور ہوتا تھا۔ مگر اب چھوٹے کاروباری لوگوں کا سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے نہایت کم بجٹ میں نہ صرف بہترین مارکیٹنگ کر سکتے بلکہ لوگوں ساتھ اچھے کاروباری تعلقات بھی بنا سکتے ہیں جو کاروبار کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ سوشل ورکنگ بھی شہرت کاایک ذریعہ ہے ا سے کاروبار پھل اور پھول سکتاہے ،ایک مشہورکہاوت ہے جسے مسکرانانہیں آتا اسے کوئی کاروبارنہیں کرنا چاہیے ، حسن ِ اخلاق، گاہک کی توجہ سے بات سننا اور کریڈیبلٹی بھی کاروبار کے فروع میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ایک بار شہرت متاثرہوجائے تو چلتا کاروبار ٹھپ ہوجاتاہے چاہے آپ فیس بک پیج بنائیں ، انسٹا گرام پر آگاہی دیں، بلاگنگ کریں ، ویڈیو بنا کر پوسٹ کریں وغیرہ مارکیٹنگ میں رہنمائی ہمیشہ یاد رکھیں کہ کاروبار میں بڑھوتری کے لیے جہاں مارکیٹنگ کو مستقل اپنانا مفید ہے وہیں پر ٹھیک سمت میں کرنا بھی ضروری ہے۔ آپ سمجھیں کہ یہ ایک کل وقتی کام ہے جس کا بہت فائدہ ہے۔ اس لیے کسی ایکسپرٹ سے مدد لینا یا خود کہیں سے مکمل معلومات حاصل کر کے مارکیٹنگ کرنا ہی نفع بخش ثابت ہو سکتا ہے کہ آج کل مارکیٹنگ کے نت نئے انداز موجود ہیں۔ ان میں سے کون سا آپ کے کاروبار کے لیے اچھا ہو گا کو جاننے کے لئے آپ کو کسی مارکیٹنگ ایکسپرٹ سے رائے ضرور لینی چاہئے۔تو جناب حرفِ آخر یہ کہ مارکیٹنگ کی اہمیت کو جلدی سمجھنا اور کاروبار میں اتنا ہی جلدی شامل کرنا آپ کے چھوٹے کاروبار کو بڑے میں بھی جلد بدل سکتا ہے۔ مزید آپ مختلف برانڈز اور کاروبار کی مارکیٹنگ کا طریقہ کار اور
اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کہانیاں ڈاکومنٹری کی صورت دیکھا کریں یا اسکے حوالے سے آرٹیکلز پڑھا کریں تاکہ آپ میں مارکیٹنگ کا ویڑن بہترین طریقہ سے واضح ہو سکے۔اس لیے کاروبارکو جدید خطوط پر استوارکریں تو بہتری کی بہت گنجائش ہے آج آن لائن کاروبار بہت فروغ پاچکاہے ،معروف چینی کاروباری کمپنی علی باباہرسال کھربوں ڈالرکا کاروبارکررہی ہے ،دنیا کے ہرملک میں آن لائن خریداری کے رحجان میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے لیکن انہی لوگوںکابزنس پھل اور پھول رہاہے جومناسب منافع میں بہترین کوالٹی فراہم کررہے ہیں لوگ اگر آپ پر اعتمادکررہے ہیں تو ان کے اعتمادچند روپوںکی خاطرٹھیس پہچانا کوئی دانش مندی نہیں کم منافع ،اچھی سروس اور بہترین پراڈکٹس سے مستقل گاہک بنائے جاسکتے ہیں آزمائش شرط ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔