برطانوی شہزادی کے ہاں تیسرے نئے مہمان کی آمد متوقع
شیئر کریں
ملکہ برطانیہ الزبتھ کی نواسی زارا فلپس امید سے ہیں، ان کے ہاں جلد ہی تیسرے بچے کی پیدائش ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق زارا فلپس کے شوہر مائیک ٹنڈال نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوش ہوں کہ تیسرا ٹنڈل ہمارے ہاں جلد آنے والا ہے ۔بچے کی جنس کے حوالے سے مائیک ٹنڈال نے کہا کہ وہ خوش ہوں گے کہ اگر ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہو کیونکہ پہلے میری دو بیٹیاں ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے آنے والا مہمان لڑکا ہو یا لڑکی۔خیال رہے کہ زارا فلپس ملکہ الزبتھ کی بیٹی شہزادی آنے کی اکلوتی بیٹی ہیں، شاہی خاندان کا حصہ ہوتے ہوئے بھی وہ کوئی مخصوص ٹائٹل نہیں رکھتی۔زارا کی شادی انتہائی سادی سے اسکاٹ لینڈ کے علاقے ایڈن برگ کے ایک چرچ میں انجام پائی جبکہ شادی سے ایک روز پہلے استقبالیہ Britania نامی بحری جہاز پر منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں شاہی خاندان کے تمام اہم افراد نے شرکت کی۔زارافلپس شروع ہی سے نہایت منکسرالمزاج سمجھی جاتی ہیں۔ یہاں تک کہ بسا اوقات انہیں شاہی رسم و رواج نہ اپنانے پر حیرت کی نگاہوں کے ساتھ دیکھا گیا۔زارا فیشن کے حوالے سے بھی قدامت پسند سمجھی جاتی ہیں۔