میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کو بطور آلہ استعمال کرنا بنیادی حقوق پرحملہ ہے ، بلاول بھٹوزرداری

نیب کو بطور آلہ استعمال کرنا بنیادی حقوق پرحملہ ہے ، بلاول بھٹوزرداری

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا انتقام کے لیئے نیب کو بطور آلہ استعمال کرنا پاکستانی شہریوں کے بنیادی حقوق پرحملہ ہے ۔ انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میںبلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ریاست کی جانب سے اپنے شہریوں سے معاہدے کا احترام اور ہر شہری کے انسانی حقوق کی بلا امتیاز پاسداری ضروری ہے ،انسانی حقوق کی پاسداری میں کوتاہی قیامِ پاکستان کے بنیادی اصولوں سے انحراف ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب سے موجودہ حکومت مسلط ہوئی ہے ، ملک میں انسانی حقوق کی پامالی میں اضافہ ہوا ہے ، حکومت نے آزادیِ صحافت سے لے کر آزادیِ انجمن و تنظیم جیسے حقوق کو دبانے والی مہم کی سرپرستی کی ہے ۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت نے طلبہ اور شہید مشال کے والد کے خلاف پرچہ کاٹ کر ریاستِ مدینہ کے متعلق اپنے دعووَں کو زمیں بوس کیا، پرامن و ترقی پسند معاشرے کے لیئے آزادیِ اظہار، عقیدے کی آزادی، خواتین، بچوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کو تحفظ دینا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں عوام کو عزت سے جینے کے حق کو غضب کرنے کا باعث بن رہی ہیں،مگر پیپلزپارٹی مشکلاتوں کے باوجود انسانی حقوق کے معاملے پر کسی مصلحت کاشکار نہیں ہوگی۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے قوم کے جمہوری اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد کی، اس عظیم مقصد پر انہوں نے اپنی جانیں بھی نچھاور کردیں، مگر انسانی حقوق کے محافظوں اور ان کی پامالی کرنے والوں کے درمیان جنگ جاری ہے ۔آج کے دن عزم کرتا ہوں کہ میں اپنے نانا اور والدہ کی میراث کا احترام و توقیر قائم رکھوں گا۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا انتقام کے لیئے نیب کو بطور آلہ استعمال کرنا پاکستانی شہریوں کے بنیادی حقوق پر حملہ ہے ،حکومت یہ نہ سمجھے ، انتقام کا نشانا بناکر وہ پیپلز پارٹی کو عوامی حقوق سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنے میں کامیاب ہوگی، بطور انسانی حقوق کی علمبردار پیپلز پارٹی تمام تر تکلیفوں اور چیرہ دستیوں کے باوجود یہ جنگ لڑتی رہے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں