زر مبادلہ کے ذخائر 17ارب 29کروڑ ڈالرز ، نو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
شیئر کریں
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر نو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کی جانب سے ایک ارب 30کروڑ ڈالرز کی رقم وصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17ارب 29کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب 30کروڑ ڈالرز کی رقم فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا ۔ منگل کے روز ایک ار ب30کروڑ ڈالرز کی رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہو گئی ہے ۔ اس وقت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 10ارب 41کروڑ ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس چھ ارب 88کروڑ ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔ اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانب والی رقم کا مین مقصد بجٹری سپورٹ اور گردشی قرضوں کا حجم جو بڑھتا جارہے اور یہ تقریباً10ارب ڈالرز تک پہنچ گیا ہے اس کو کم کرنے کے لئے ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت بھی عالمی معیار کے مطابق نہیں ہیں اور یہ تین ماہ کی درآمدات کے برابر نہیں اور دو ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں۔ آئی ایم ایف کے معیار کے مطابق کسی بھی ملک کے درآمدات کے ذخائر تین ماہ کی مدت کے ہونے چاہیں۔