میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
4 روز قبل لاپتہ ہوئی بچی کی لاش برآمد،کیمیائی نمونے لیبارٹری بھجوادیے

4 روز قبل لاپتہ ہوئی بچی کی لاش برآمد،کیمیائی نمونے لیبارٹری بھجوادیے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع بھینس کالونی سے 4 روز سے لاپتہ بچی کی لاش ملی ہے ۔8 سالہ بچی گھر سے برتن لے کر دودھ لینے کے لیے نکلی تھی لیکن واپس گھر نہ پہنچ سکی۔4 روز قبل لاپتہ ہونے والی کمسن بچی کی لاش بھینس کالونی میں بھینسوں کے باڑے سے ملی ہے جس کا اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔پولیس کے مطابق بچی کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے ، جبکہ اس کے جسم سے حاصل ہونے والے کیمیائی نمونے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے پر ہی معلوم ہو سکے گا کہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں۔ پولیس اس حوالے سے تفتیش بھی کر رہی ہے تاکہ بچی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں