میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی کابینہ اجلاس، وزیراعظم کا وزراء تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ اجلاس، وزیراعظم کا وزراء تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا جس میں تمام وفاقی وزراء سمیت وفاقی سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارتوں اورڈویژن کوکارکردگی بیان کرنے کا موقع دیا گیا اور وزیراعظم نے فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کیلیے 10 منٹ دیے گئے، بریفنگ کے بعد وزراء سے 5 منٹ سوالات وجوابات بھی ہوئے۔ وفاقی وزراء اپنے ہمراہ 100 روزہ کارکردگی کی رپورٹس لائے تھے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے کابینہ کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو سروس ڈیلیوری اور کفایت شعاری سے متعلق کیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، جبکہ وزارتوں اور ڈویژنز نے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ہر تین ماہ کے بعد کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، کارکردگی کا جائزہ لینے کا مقصد حکومت کی سمت کو درست رکھنا ہے، جبکہ وزیراعظم نے وزارتوں اور ڈویژنوں سے 5 سالہ منصوبے بھی مانگے۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے ہر تین ماہ بعد وفاقی کابینہ اور اداروں کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ تمام وزارتوں کو عمل درآمد کیلیے مخصوص اسٹریٹیجک پلان سونپنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق تمام وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہر 3 ماہ بعد بلانے سے درست نشاندہی ممکن ہوگی، اس کا مقصد آئندہ 5 برسوں میں وزارتوں کی کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ بہتر کرنا اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔اس کے علاوہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر وزارت عملدرآمد کا 5 سالہ مخصوص اسٹریٹجک پلان بنائے گی، تین ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد جہاں ضرورت پیش آئے گی وہاں اصلاح کی جائے گی، اس طرح حکومت کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران وزارتوں کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس پر وزیراعظم نے متعلقہ وزراء اور وزارتوں کے حکام سے 5 سالہ منصوبے طلب کرلیے،وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور فیصل واوڈا کے کام کی تعریف کی۔
میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ 100 دن میں جو کام ہوئے گزشتہ 10 سال میں ان کا تصور بھی نہیں ہو سکتا تھا، آج بریفنگ دے پاؤں گا۔وزیراعظم نے دوران اجلاس شیخ رشید اور فیصل واوڈا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کی کارکردگی پر دی گئی بریفنگ کے اختتا م پر ڈیسک بجاکر خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ ‘شیخ صاحب، آپ کو ریلوے کے افسران فیل کرنے کی کوشش تو نہیں کررہے ’،جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ‘ابھی تو حالات ٹھیک ہیں، ایسا محسوس کیا تو آپ کے علم میں لاؤں گا، اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی 100روزہ امتحان میں کامیاب قرارپائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں