میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیصل آباد، الائیڈ ہسپتا ل سے 4دن کا بچہ اغواء

فیصل آباد، الائیڈ ہسپتا ل سے 4دن کا بچہ اغواء

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتا ل سے 4دن کے نومولود کو اغوا کر لیا گیا، ہسپتا ل انتظامیہ نے اغوا کار خاتون کی سی سی ٹی وی پولیس کو فراہم کردی۔الائیڈ ہسپتال کے آمنہ وارڈ میں زیر علاج جھنگ روڈ کی رہائشی راحیلہ بی بی کے ہاں چار روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ ہسپتال میں ایک خاتون خو د کو ہسپتال کی ملازمہ ظاہر کر کے دوا پلانے کے بہانے بچے کو ساتھ لے کر گئی اور پھر غائب ہو گئی۔ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اکرم کے مطابق اغوا کرنے والی خاتون پہلے بچے کے رشتہ داروں کے ساتھ موجود رہی اور پھر بچے کی رشتہ دار خاتون کے ساتھ ہی بچہ لے کر وارڈ سے باہر آئی اور پھر چکمہ دے کر غائب ہو گئی،اغوا کار خاتون کی سی سی ٹی وی پولیس کو فراہم کردی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں