میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے پی حکومت کا سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے پر غور

کے پی حکومت کا سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے پر غور

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے پر غور کیا گیا، ملازمین کیلئے مدت ملازمت 60 سے 63 سال کرنے کیلئے تجاویز صوبائی کابینہ کو پیش کر دی گئیں۔خیبر پختونخو احکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت میں 60 سے 63 سال کرنے سے متعلق تجاویز غور کیلئے خیبرپختونخوا کابینہ میں پیش کر دیں۔ تجاویز میں کہا گیا کہ 1960 میں ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال تھی، 1973 میں ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال مقرر کی گئی، سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت کی پالیسی اوسط عمر کے تناسب سے تیار کی گئی تھی۔ 1960 میں پاکستان میں اوسط عمر 26۔45 اور ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال جبکہ 1960 میں ہی اوسط عمر 38۔54 اور مدت ملازمت کی حد 60 سال مقرر کی گئی۔ 26 سال گزرکے بعد بھی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ نہیں کیا گیا۔تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ مدت ملازمت میں توسیع سے خزانے پر پنشن کے بڑھتے ہوئے دبا کو کم کیا جاسکے گا جبکہ 3 سالوں میں حکومت کو 5۔76 بلین روپے بچت ہوگی۔ تجربہ کار بیوروکریسی کے بڑھتے خلا کو بھی کم کیا جاسکے گا، قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کیلئے مدت ملازمت میں بھی 5 سال اور قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کیلئے مدت ملازمت 25 سے 30 سال کرنے کی تجویز شامل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں